ریاست بہار کے ضلع لکھی سرائے میں سڑک حادثے کے دوران ایک ہی گھر کے دو افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایاکہ پٹنہ ضلع کے مرانچی تھانہ علاقہ باشندہ دھرمیندر تانتی (35 سال) اپنے بھتیجے راہل کمار (15) کے ساتھ موٹر سائیکل سے مونگیر ضلع کے جمال پور واقع اپنی سسرال سے گھر لوٹ رہے تھے تبھی میدنی چوکی تھانہ کے نزدیک کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہوگئی۔
لکھی سرائے سڑک حادثے میں چچا۔بھتیجے کی موت - مونگیر
بہار میں لکھی سرائے ضلع کے میدنی چوکی تھانہ علاقہ میں کار اور موٹر سائیکل کے مابین ٹکر میں چچا-بھتیجے کی موت ہوگئی اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔
لکھی سرائے سڑک حادثے میں چچا۔بھتیجے کی موت
اس حادثہ میں چچا-بھتیجے کی موت ہوگئی اور کار پر سوار تین آدمی زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہیں۔