اردو

urdu

ETV Bharat / state

ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے کے لیے کوچادھامن میں مہم تیز - کشن گنج ضلع

بنگال اور بنگلہ دیش سے متصل کشن گنج ضلع میں این آر سی کے تعلق سے علماء کرام کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔

ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے کے لیے کوچادھامن میں مہم تیز

By

Published : Aug 14, 2019, 8:46 AM IST

Updated : Sep 26, 2019, 10:59 PM IST

ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے کے لیے کوچادھامن میں مہم تیز
ضلع میں این آر سی کے تعلق سے اس وقت لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ مسلم اکثریتی اس ضلع میں ملک کی موجودہ سرکار کو لیکر طرح طرح کی باتیں کہی جا رہی ہیں۔

افواہ ہے کہ آسام کی طرح سیمانچل کے ان اضلاع میں بھی این آر سی کا نفاذ کیا جا سکتا ہے جو بنگلہ دیش سے سٹے ہوئے ہیں۔ اسی کے مدنظر ضلع کے علماء کرام کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں یہ طے پایا کہ قوم کے ہر اس نوجوان لڑکے اور لڑکی کا نام ووٹر لسٹ میں درج کرایا جائے جو 18 سال کے ہو چکے ہیں۔

اس سلسلے میں تفصیلی جانکاری دیتے ہوئے حافظ خالد قیصر نے کہا کہ مساجد اور مکاتب کے ذریعہ عوام میں ووٹر آئی ڈی کی اہمیت کو لیکر بیداری لائی جائیگی۔

انہوں نے بتایا کہ ''ہو سکتا ہے حکومت کو اندیشہ ہو کہ یہاں غیر قانونی طریقے سے لوگ رہ رہے ہیں اور اس کے لیے وہ قدم اٹھائے، ایسے میں ضروری اس بات کی ہےکہ ہر فرد کے پاس اوریجنل پروف ہو تاکہ وہ ہراساں نہ کیا جائے''۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 10:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details