اردو

urdu

ETV Bharat / state

دو نوجوان سڑک حادثہ میں ہلاک - بہار نالندہ میں سڑک حادثہ

ریاست بہار میں ضلع نالندہ کے بندا تھانہ علاقے میں بند چوک کے قریب سڑک حادثے میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔

دو نوجوان سڑک حادثہ میں ہلاک
دو نوجوان سڑک حادثہ میں ہلاک

By

Published : Feb 8, 2020, 5:09 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 3:51 PM IST

پولیس نے آج یہاں بتایا کہ موٹرسائیکل سوار دو نوجوان گذشتہ رات ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد پٹنہ واپس آرہے تھے جب سرمیرا-بہٹا فورلین پر بند چوک کے قریب اسکارپیو نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔
اس حادثے میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھا لیکن نوجوان کو علاج کے لیے پٹنہ لے جایا جارہا تھا جہاں اس نے راستے میں ہی دم توڑ دی۔
اس حادثے کے بعد سے اسکارپیو ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہے۔
اطلاع کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی شناخت ضلع پٹنہ کے تیج پرتاپ نگر کے 34 سال کے بھاسکر اور 39 سال کے کندن کے طور پر کی گئی ہے۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بہارشریف صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 3:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details