اردو

urdu

ETV Bharat / state

مکان کی دیوار منہدم ہونے سے دو کی موت، تین زخمی - دیوار منہدم ہونے سے دو کی موت

کمشنر منوج کمار نے بتایا کہ 'وری ٹولا میں مہا دلت طبقہ کے قریب 75 گھر آباد ہیں اور سبھی کے گھر مٹی سے بنے ہوئے ہیں جو کافی خستہ حال ہیں'۔

مکان کی دیوار منہدم ہونے سے دو کی موت، تین زخمی

By

Published : Sep 28, 2019, 9:47 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 9:40 AM IST


ریاست بہار کے کیمور ضلع مسلسل بارش کے سبب دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔

مکان کی دیوار منہدم ہونے سے دو کی موت، تین زخمی

ہلاک ہونے والوں کی شناخت 62 سالہ مکھیا کنور اور 12 سالہ سویتا کماری کے طور پر ہوئی ہے۔

وہیں زخمی ہونے والے سنجے موسہر، سوویت کمار اور راہل کمار کو اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

اس سے متعلق وارڈ سات کے کمشنر منوج کمار نے بتایا کہ 'وری ٹولا میں مہا دلت طبقہ کے قریب 75 گھر آباد ہیں اور سبھی کے گھر مٹی سے بنے ہوئے ہیں جو کافی خستہ حال ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ضلع انتظامیہ سے کئی بار اس سے متعلق آگاہ کرایا گیا لیکن ان مہا دلت لوگوں کو آج تک کوئی بھی سرکاری ا مداد نہیں ملی جس سے پکا مکان بنا سکیں'۔

کمشنر نے بتایا کی مہا دلتوں کا یہ ٹولا ڈی ایم کی رہائش گاہ سے صرف دو کلومیٹر کی دوری پر ہے تاہم یہ ٹولا سرکاری سہولیات سے محروم ہے

Last Updated : Oct 2, 2019, 9:40 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details