اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارریہ: سینکڑوں لیٹر شراب ضبط، چار گرفتار

ارریہ ضلع میں محکمہ ایکسائڈ اور پولس انتظامیہ کی مشترکہ ٹیم نے چیکنگ کے دوران کل 298 کارٹون اور 41 بوتل انگریزی شراب ضبط کی ہے، یہ تقریباً 2 ہزار 653 لیٹر شراب ہے جس کی قیمت 25 سے 30 لاکھ روپے ہے۔

By

Published : Feb 19, 2021, 1:39 PM IST

شراب ضبط
شراب ضبط

ریاست بہار کے ارریہ ضلع میں محکمہ ایکسائڈ اور پولس انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں کے باوجود شراب تسکر بے خوف ہوکر ضلع کے راستے دوسرے اضلاع میں شراب سپلائی کا کام انجام دے رہے ہیں، حالانکہ پولس محکمہ اپنی جانب سے اس پر روک لگانے کے لئے مستعد ہے تاہم پولس کی مستعدی شراب تسکروں کے لئے برائے نام ہے، اس لئے روزآنہ مغربی بنگال و نیپال سرحد سے شراب کی کھیپ در کھیپ ارریہ کے راستے ریاست کے دوسرے اضلاع میں سپلائی کی جا رہی ہے۔

شراب ضبط

شراب کی کھیپ لے جانے کے لیے تسکر نئے نئے طریقے استعمال کر رہے ہیں، ایسا ہی ایک معاملہ آج سامنے آیا جہاں بانس سے لدے ٹرک میں شراب سپلائی کی کوشش ہو رہی تھی۔



خفیہ اطلاع کی بنیاد پر محکمہ ایکسائڈ نے جوکی ھاٹ تھانہ کے تحت جہان پور ٹول ٹیکس کے پاس چیکنگ مہم کی شروعات کی، چیکنگ مہم کے دوران ہی بانس سے لدے ٹرک جس کا نمبر W41H5145 ہے، اس کے اندر سے کافی مقدار میں شراب کا کارٹون برآمد کیا گیا، ساتھ ہی چار شراب تسکر کو بھی گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی، گرفتار شدگان میں ایک نابالغ بھی شامل ہے۔ محکمہ کے افسران نے بتایا کہ پوچھ گچھ سے معلوم ہوا کہ شراب اسام سے دربھنگہ لے جایا جا رہا تھا۔


محکمہ ایکسائڈ آفیسر سنچیت کمار نے بتایا کہ ٹرک کے اندر سے کل 298 کارٹون اور 41 بوتل انگریزی شراب برآمد ہوئی ہے، یہ تقریباً 2 ہزار 653 لیٹر شراب ہے جس کی قیمت 25 سے 30 لاکھ روپے ہے۔ سنچیت کمار نے کہا کہ ہم اپنے کام کے تئیں پوری طرح سے مستعد ہیں، آگے بھی اسی طرح مستعدی سے کام کرتے رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details