بودھ گیا سے موہن پور کی طرف جانے والی سڑک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثہ میں میٹرک کا امتحان دیکر موٹر سائیکل سے واپس گھر لوٹ رہے دوطالب علموں کی موت ہوگئی ہے۔
حادثہ ٹیمپو اور موٹرسائیکل کے مابین تصادم کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ حادثہ بودھ گیا موہن پور سڑک پر بساڈیہہ گاؤں کے پاس پیش آیا ہے، جاں بحق افراد کی شناخت وکی کمار اور گوتم کمار، موہن پور کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔
بودھ گیا پروجیکٹ کنیا اسکول سے دسویں بورڈ کا امتحان دینے کے بعد موہن پور کے بہیراڈییہ بائک سے یہ طالب علم لوٹ رہے تھے، اسی دوران بساڈیہہ گاؤں کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹیمپو میں زبردست ٹکر ہوگئی۔
دو نوں طالب علموں کی موقع پر ہی شدید تصادم کی وجہ سے موت ہوگئی جبکہ ٹیمپو پر سوار پانچ افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک ٹیمپو ڈرائیور بھی شامل ہے۔