ریاست بہار کے ضلع کیمور کا بیشتر علاقہ جنگل اور پہاڑوں سے گھرا ہوا ہے۔ جن میں چاند، چین پور، رام پور، ادھرا اور بھگوانپور کا علاقہ شامل ہے۔ چین پور اور بھگوانپور میں کیمور کی مختلف پہاڑیوں پر پتھر مافیاؤں کی نظر لگی رہتی ہے۔
کیمور: پتھر سے لدے دو ٹریکٹر ضبط - چین پور رینج میں پتھر سے لدے دو ٹریکٹر کو ضبط کیا
ضلع کیمور میں محکمہ جنگلات کی ٹیم نے چین پور رینج میں پتھر سے لدے دو ٹریکٹر کو ضبط کیا ہے۔
![کیمور: پتھر سے لدے دو ٹریکٹر ضبط کیمور: پتھر سے لدے دو ٹریکٹر ضبط](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6758938-819-6758938-1586665237467.jpg)
کیمور: پتھر سے لدے دو ٹریکٹر ضبط
کیمور میں محکمہ جنگلات کی ٹیم نے چین پور رینج میں پتھر سے لدے دو ٹریکٹر کو ضبط کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ یہ دونوں ٹریکٹر پر پہاڑیوں سے پتھر کو توڑ کر لوڈ کیا گیا تھا۔
جانکاری کے مطابق چین پور رینج کے ڈمریاں کے جنگل میں یہ واقعہ پیش آیا۔ موقع سے ٹریکٹر ڈرائیورز کے فرار ہونے سے ضبط کیے گئے ٹریکٹر اور پتھر کا پتہ نہیں چل پایا۔ جس کے بعد جانچ ٹیم تفتیش میں جٹ گئی ہے۔