اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی چمپارن: تین کروڑ کے چرس کے ساتھ دو اسمگلر گرفتار - تین کیلو گرام چرس

ایس ایس بی 21 ویں بٹالین کے اسسٹنٹ کمانڈینٹ امیتابھ شرما نے بتایا کہ ایس ایس بی کے جوانوں نے پیر کی رات گھنے جنگلات سے گزرنے والے بگہا۔ والمیکی نگر اہم شاہراہ پر دھوبہا پل کے نزدیک دو اسمگلروں کو تین کیلو گرام چرس کے ساتھ گرفتار کرلیا۔

مغربی چمپارن: تین کروڑ کے چرس کے ساتھ دو اسمگلر گرفتار
مغربی چمپارن: تین کروڑ کے چرس کے ساتھ دو اسمگلر گرفتار

By

Published : Apr 20, 2021, 11:02 PM IST

ریاست بہار کے مغربی چمپارن ضلع میں ہند۔ نیپال سرحد سے متصل والمیکی نگر تھانہ علاقہ کے گھنے جنگلات سے ایس ایس بی کے جوانوں نے تین کروڑ روپے کے چرس کے ساتھ دو اسمگلروں کو گرفتارکیا ہے۔

ایس ایس بی 21 ویں بٹالین کے اسسٹنٹ کمانڈینٹ امیتابھ شرما نے منگل کو یہاں بتایاکہ اطلاع کی بنیاد پر ان کی قیادت میں ایس ایس بی کے جوانوں نے پیر کی رات گھنے جنگلات سے گزرنے والے بگہا۔ والمیکی نگر اہم شاہراہ پر دھوبہا پل کے نزدیک دو اسمگلروں کو تین کیلو گرام چرس کے ساتھ گرفتار کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ برآمد چرس کی قیمت بین الاقوامی بازار میں قریب تین کروڑ روپے ہے۔

شرما نے بتایاکہ گرفتار اسمگلروں کی شناخت ضلع کے سیمرا تھانہ علاقہ باشندہ راجیش شاہ اور نورنگیاں تھانہ علاقہ باشندہ وویک کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ گرفتار اسمگلروں سے تفتیش میں ہند۔ نیپال سرحد پر ہو رہی اسمگلنگ میں ملوث کئی اسمگلروں کے ناموں کا پتہ چلنے کا امکان ہے۔ ایس ایس بی نے گرفتار دونوں اسمگلروں کی طبی جانچ پرائمری ہیلتھ مرکز والمیکی نگر میں کرانے کے بعد ضبط چرس کے ساتھ دونوں اسمگلروں کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

غور طلب ہے کہ گذشتہ ایک سال سے کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے ہند۔ نیپال سرحد پر والمیکی نگر گنڈک بیراج کے راستے آمدورفت مکمل طور سے بند کر دی گئی ہے۔ ایسے میں سرگرم گروہ گنڈک ندی کے مختلف راستوں سے کشتی کے ذریعہ ہندوستانی سرحد میں گھنے جنگلات سے چھپ کر اسمگلنگ کے واقعات کو انجام دے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details