پشکر کمار نے کہا کہ پنچایت انتخاب قریب ہے۔ ایسے میں اس طرح کے تسکر متحرک ہو جاتے ہیں، خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کھریا بستی کے پاس گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی تھی، اس دوران کھریا کے مسہری چوک پر این ایچ 57 پر ایک کار جس کا نمبر BR37E8380 ہے، اس پر رکھے 13 کارٹون میں سے 2080 بوتل ممنوع کوڈن کف سیرپ برآمد کیا گیا۔
پشکر کمار نے کہا کہ کوڈن سیرپ کے ساتھ دو تسکروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جو گیاری وارڈ نمبر 13 کا باشندہ محمد اسماعیل ولد محمد ابراہیم اور سکٹی گاؤں باشندہ منیش یادو ولد بھولا یادو ہے۔
ارریہ: ممنوعہ کوڈن کف سیرپ کے ساتھ دو تسکر گرفتار - ادویات کو یہ کھریا بستی کے علاقے میں ہی اسٹاک کرتا ہے
ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں ایس ڈی پی او پشکر کمار نے نگر تھانہ میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ نگر تھانہ اور بی ایس ایف کی مشترکہ چھاپہ ماری کے دوران کھریا بستی کے پاس قومی شاہراہ 57 پر گاڑی میں رکھے کوڈن کف سیرپ کے ساتھ دو تسکروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ٹاؤن ڈی ایس پی نے کہا کہ تسکر اسماعیل نشیلی ادویات کا کاروبار کرتا ہے، ان ادویات کو یہ کھریا بستی کے علاقے میں ہی اسٹاک کرتا ہے اور پھر یہیں سے چاروں طرف سپلائی کرتا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ان ادویات کے لئے جو گاڑی استعمال کی جا رہی تھی اس پر ڈاکٹر کا اسٹیکر لگا ہوا ہے، اس معاملے میں پولس نے تسکر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پشکر کمار نے مزید کہا کہ ابھی انتخابی موسم میں اس طرح کی ادویاتی تسکری زور و شور پر ہوتی ہے جس پر پولس کی گہری نگاہ ہوتی ہے، کسی بھی حال میں ایسے تسکروں کو بخشا نہیں جائے گا، پولس انتظامیہ پوری طرح مستعد ہے۔ اس موقع پر نگر تھانہ صدر سنیل کمار، مہیش کمار و بی ایس ایف کے جوان بھی موجود تھے۔