اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: ہاسٹل سے دو اسلحہ سمگلر گرفتار - پولیس کی کاروائی

آج صبح ہوئی پولیس کی کاروائی میں گیا پولیس نے چھاپے ماری کرکے دو اسمگلروں کو اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

ہاسٹل سے دو اسلحہ سمگلر گرفتار
ہاسٹل سے دو اسلحہ سمگلر گرفتار

By

Published : Feb 5, 2021, 11:07 AM IST

ریاست بہار کے شہر گیا کے اے پی کالونی محلے میں واقع سُداما ہاسٹل میں پولیس کی کاروائی صبح چھ بجے ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے چھاپے ماری کرکے دواسلحہ اسمگلر گرفتار کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق پولیس نے اعلی افسران کی ہدایت پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر یہ کاروائی کی ہے۔

گیا کی اے پی کالونی میں رام پور تھانہ اور کوتوالی تھانہ کی مشترکہ کارروائی میں دو اسلحہ بند سمگلرز کو سُداما ہاسٹل سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ان کے پاس سے پانچ پستول، 10 میگزین اور 61 ہزار روپے نقدی برآمد ہوئے ہیں۔

ہاسٹل سے دو اسلحہ سمگلر گرفتار

گیا پولیس ان کو گرفتار کرنے کے بعد ان سمگلرز سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔

رام پور تھانہ انچارج سریندر پرساد سنگھ نے اس کی تصدیق کی اور بتایا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے تحت آج صبح چھ بجے کے قریب دو تھانوں کی پولیس نے مشترکہ چھاپے ماری کی کارروائی کو انجام دیا تھا۔

اطلاع کے مطابق یہ اسلحہ سمگلر بڑی ڈیل کی کوشش میں تھے، تاہم پولیس کی نگاہ میں یہ سمگلر تھے اور ان کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری تھی جو پولیس کے ہاتھ نہیں لگ رہے تھے۔

تھانہ انچارج رام پور نے مزید تفصیلات تو نہیں بتائی تاہم تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کے متعلق اعلیٰ افسران پریس کانفرنس کرکے جانکاری فراہم کریں گے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ان کے مزید ساتھیوں کو پولیس کی تلاش ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details