گیا، بہار:ریاست بہار کے شہر گیا میں دو فرقوں میں تصادم ہوگیا جس میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس کی کارروائی کے بعد ایک فرقے کے مرد وخواتین نے ایس ایس پی سے ملکر انصاف دلانے کا مطالبہ کیا، متاثرین نے کہا کہ پولیس گھروں پر پہنچ کر زیادتی کررہی ہے، عورتوں کے ساتھ بدسلوکی ناقابل برداشت ہے۔ Two sects clash as motorcycle passes through gate
شہر گیا کے شاہ میرتکیہ محلے میں گزشتہ شب فرقہ وارانہ تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے، جھگڑا اس بات کو لیکر ہوا کہ ایک فرقے کا نوجوان موٹرسائیکل سے گزر رہا تھا تبھی پانی سپلائی کے لیے کھودے گئے گٹھے کی وجہ سے دوسرے فرقے کے ایک شخص کے دروازے پر واقع اوٹے سے موٹرسائیکل لےکر گزرنے لگا، جس کو لےکر مکان مالک نے نوجوان کو روکا۔ کہا سنی کے دوران اس شخص نے موٹر سائیکل پر سوار نوجوان کو طمانچہ رسید کردیا، جس کو لےکر دونوں فرقوں کے لوگ آمنے سامنے آگئے اور اس کو مذہبی جھگڑا بنانے کی کوشش کرنے لگے۔ Two Sects Clash in Gaya
بتایا گیا ہے کہ حالانکہ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے معاملے کو کنٹرول کرلیا لیکن اس سے پہلے دونوں طرف سے جم کر پتھر بازی ہوئی جس میں دونوں طرف سے چار افراد زخمی ہوگئے۔ اس معاملے میں پولیس نے دونوں طرف سے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے دو دو لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ موقع پر حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے خود ڈی ایم تیاگ راجن اور ایس ایس پی کو پہنچنا پڑا۔ لڑائی کے بعد ایک طرف کے لوگ انصاف کی التجا کرتے ہوئے پیر کو ایس ایس پی آفس پہنچے۔