گیا:بہار کے ضلع گیا میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کے درمیان مگدھ میڈیکل ہسپتال کے ہیٹ ویو وارڈ میں سولہ مریض بھرتی ہو گئے ہیں۔سنیچر کو ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ہسپتال پہنچے اور وارڈ کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال کے سپرٹینڈنٹ کو ہدایت دیں کہ مریضوں کے رشتہ داروں کے بیٹھنے کے لیے معقول انتظام کیا جائے۔ ڈی ایم نے وارڈ میں زیرعلاج مختلف مریضوں سے جاکر ان کی صحت کے متعلق جانکاری حاصل کی، اس دوران ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈی ایم نے اس بات کی تصدیق کی کہ اب تک دو افراد کی ضلع میں ہیٹ ویو سے موت ہو چکی ہیں۔
ڈی ایم نے بتایا کہ سبھی پرائمری ہیلتھ مراکز کو بھی الٹ موڈ میں رکھا گیا ہے۔ پیٹ اسٹروک سے متاثرین کے لیے ہسپتالون میں بیڈ محفوظ رکھا گیا ہے۔ حسب ضرورت دوا آئی ایس پیک واٹرکولر وغیرہ سبھی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ علاج میں کوئی کمی نہیں ہو ہیلتھ ملازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے ہیڈکوارٹر میں لگاتار بنے رہیں تاکہ مریضوں کا بہتر علاج کیا جاسکے۔ سبھی ایمبولینس میں بھی آئیس پیک ، اوآرایس اور پیراسیٹامول دوا رکھی گئی ہے ہر پنچایت میں دو الگ سے ایمبولینس پہچان کی گئی ہے تاکہ کسی محلے ٹولے میں کسی شخص کی طبیعت خراب ہونے پر فوری طور پر اسے نزدیک کے ہسپتال میں پہنچایا جا سکے
مجسٹریٹ کی تعیناتی: