اردو

urdu

ETV Bharat / state

Two People Died in Gaya: گیا میں وزیراعلیٰ کے دورہ سے قبل زہریلی شراب پینے سے دو کی موت - گنگا واٹر لائف پروجیکٹ

ضلع گیا میں رات دیر گئے نکسل متاثرہ علاقہ آمس کے پتھرا گاؤں میں دو لوگوں کی زہریلی شراب پینے سے موت ہو گئی جبکہ دو لوگوں کو مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال میں شریک کیا گیا۔ two people died due to drinking spurious liquor

گیا میں وزیراعلیٰ کی آمد سے قبل زہریلی شراب پینے سے دو کی موت
گیا میں وزیراعلیٰ کی آمد سے قبل زہریلی شراب پینے سے دو کی موت

By

Published : May 24, 2022, 1:30 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں آج وزیراعلیٰ نتیش کمار گنگا واٹر لائف پروجیکٹ کا جائزہ لینے پہنچیں گے۔ انتظامیہ کے اعلی حکام اس کی تیاری میں لگے ہیں لیکن وزیراعلی کی آمد سے قبل گیا میں ایک بڑا واقعہ پیش آیا جس میں زہریلی شراب پینے سے دو افراد کی موت ہوگئی ہے اور دو کا ہسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔ ضلع گیا میں دیر رات نکسل متاثرہ علاقہ آمس کے پتھرا گاؤں میں دو لوگوں کی زہریلی شراب پینے سے موت ہو گئی۔ جبکہ دو لوگوں کو مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ باقی 7 لوگ آمس کے سرکاری ہسپتال میں داخل ہیں۔ Chief Minister Nitish Kumar Visit Gaya

گیا میں وزیراعلیٰ کی آمد سے قبل زہریلی شراب پینے سے دو کی موت

اہل خانہ کا واضح طور پر کہنا ہے کہ 'متوفی نے پیر کی رات شراب نوشی کی تھی۔ ان کی موت زہریلی شراب پینے سے ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرنے والوں میں ارجن پاسوان اور امر پاسوان ہیں۔ دونوں چچا بھتیجے ہیں۔ اس واقعہ سے آمس تھانہ علاقہ میں زبردست ہلچل مچ گئی۔ آمس کے تھانہ انچارج کے علاوہ کوئی بھی اعلی افسر موقع پر نہیں پہنچا۔ مگدھ میڈیکل کالج میں داخل دو مریض اجے پاسوان اور سمن پاسوان زیر علاج ہیں۔ سٹی ایس پی اور ایس ایس پی کو فون کیا گیا تو ان کے موبائل فون کال فارورڈ پر ملے۔

یہ بھی پڑھیں: زہریلی شراب پینے سے تین ہلاک، پانچ کی حالت نازک

واضح رہے کہ آج وزیراعلی نتیش کمار گیا کے آبگلہ پہنچنے والے ہیں ان کی آمد سے قبل اس واقعہ سے افسران کی نیند اڑ گئی ہے، ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے ضلع مجسٹریٹ گیا کو فون کرکے بات کرنے کی کوشش کی تو انکا سرکاری موبائل فون بند پایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details