اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارریہ: دو نئے کورونا پازیٹو مریض کی تصدیق، تعداد پانچ پہنچی - بہار نیوز

ملک بھر میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی صحت یابی کی خبر موصول ہو رہی ہیں جو اطمینان بخش ہے تو وہیں ریاست بہار میں مسلسل کورونا پازیٹیو مریضوں کے ملنے سے لوگ خوفزدہ بھی ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : May 11, 2020, 5:02 PM IST

رپورٹ کے مطابق بہار میں اب تک کورونا مریضوں کی تعداد 663 ہو گئی ہے، جبکہ اس وبا سے اب تک چھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ گزشتہ تین مئی کے بعد سے بہار میں باہر پھنسے مزدوروں کی آمد مسلسل جاری ہے جو حکومت بہار کی فکر بڑھا دی ہے۔

ادھر ارریہ میں کورونا پازیٹیو کے مزید دو نئے مریض پائے جانے سے ضلع انتظامیہ حرکت میں ہے، ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے پریس کانفرنس منعقد کر صحافیوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ارریہ میں دو مریض پازیٹیو پائے گئے ہیں، جنہیں فاربس گنج سب ڈویژن ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

ضلع کلکٹر نے کہا کہ اس میں پہلا معاملہ 53 سالہ ایک شخص کا ہے جو ارریہ کے کسی سرکاری محکمہ میں ملازم ہے، تو دوسرا معاملہ رانی گنج کے ایک 30 سالہ شخص کا ہے۔ 53 سالہ شخص کے بارے میں ضلع کلکٹر نے بتایا کہ وہ بیگوسرائے کا رہنے والا ہے، جو لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھر گیا تھا، وہاں سے لوٹنے کے بعد دفتر سے جڑے دوسرے ملازم نے انہیں کورونا جانچ کی صلاح دی تھی، تب سے وہ کورنٹین میں تھا، جانچ سیمپل میں رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔

وہیں دوسرا 30 سالہ شخص کے بارے میں ضلع کلکٹر نے بتایا کہ نوجوان جنوری کے مہینے میں روزگار کے لئے گیا ضلع گیا ہوا تھا، مگر لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے وہ گیا ضلع سے پیدل چل کر پٹنہ پہنچا اور پھر پٹنہ سے بذریعہ بس ارریہ پہنچا۔

ضلع کلکٹر نے نوجوان کے سوجھ بوجھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پٹنہ سے لوٹنے کے بعد گھر نہ جا کر سیدھے اسکریننگ سینٹر پہنچا، اسے اسکریننگ کے بعد سے ہی کورنٹین کر دیا گیا تھا مگر ابھی جانچ سیمپل میں اس کی رپورٹ بھی پازیٹو آئی ہے۔

پرشانت کمار نے کہا کہ ان دونوں میں کورونا کے کوئی آثار نظر نہیں آئے تھے جیسے بخار، کھانسی وغیرہ، مگر جانچ رپورٹ میں رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔

ضلع کلکٹر نے آئیسولیشن وارڈ میں اب تک کورونا پازیٹیو کے پانچ مریض کے ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details