جموئی: بہار میں کورونا کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس دوران جموئی ضلع کے آزاد نگر اور اوجھنڈی گاؤں میں کورونا کے دو نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، اس کے بعد انتظامیہ تمام علاقے کو سیل کر دیا ہے۔
جانکاری کے مطابق شہر کے آزاد نگر محلہ کا رہائشی نوجوان مغربی بنگال میں ملازمت کرتا تھا۔ لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے وہ گیارہ تاریخ کو اپنے دوستوں کے ساتھ نجی ٹیکسی سے جموئی پہنچا، اس کے بعد ، 12 مئی کو محکمہ صحت نے نوجوان سمیت تین افراد کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے، جہاں سے ان کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔ اس دوران مجموعی طور پر 11 افراد نوجوان کے رابطے میں آئے تھے ، ان سبھی کے اہل خانہ کا نمونہ بھی جانچ کے لئے بھیجا گیا ہے ۔