ریاست بہار کے ضلع گیا میں سترہ دنوں بعد کورونا ٹیسٹ کی دورپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔
دونوں متاثرین کی سفری تاریخ پانچ اور سات مئی کوممبئی سے ہے ، دونوں متاثرین کاتعلق ضلع ہیڈکواٹر سے چالیس کلومیٹر دور بارہ چٹی دیہی علاقے سے ہے۔
ضلع گیا سترہ دنوں بعد پھر سے کورونا کی زد میں آگیا ہے ، اس سے پہلے تیس مارچ ، چار اپریل اور چوبیس اپریل کو کل چھ افراد کی کورونا کے ٹیسٹ کی رپورٹ پوزیٹیو آئی تھی تاہم یہ سبھی چھ متاثرین صحتیاب ہوکر گھر واپس ہوچکے ہیں۔
لیکن اب دو ٹیسٹ رپورٹ اور پوزیٹیو آئی ہے جسکے بعد ضلع میں ایک بار پھرخوف کاماحول قائم ہوگیا ہے۔
اطلاع کے مطابق بارہ چٹی بلاک کے بھٹ بیگہ گاوں کے 26 سالہ نوجوان جو گورےگاوں ممبئی میں اے سی مستری کاکام کرتاتھا اور باندرہ ویسٹ میں رہتاتھا۔ ، جبکہ دوسرا 57 سالہ شخص جو بارہ چٹی کے بھدیا کارہنے والا ہے اور وہ باندرہ ویسٹ ممبئی کمپاونڈمیں چاند ماسٹر کے پاس سلائی کا کام کرتاتھا یہ دونوں کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔
ڈی ایم ابھشیک کمار سنگھ نے بتایا کہ اے سی مستری پانچ مئی کو ممبئی سے دربھنگہ آنے والی ٹرین کے کوچ نمبر ایس 6 اور سیٹ نمبر 68 پر بیٹھ کر آیاتھا، جبکہ سات مئی کو 57 سالہ شخص بھی ممبئی سے دربھنگہ آیاتھا اور پھر دونوں مہارانی بس سےضلع گیا آئے تھے۔
انھیں بارہ چٹی کے وشوناتھ سنگھ ڈگری کالج قرنطینہ میں رکھاگیا ، دونوں میں کورونا کے علامات پائے گئےجنکی جانچ کے لئے نمونے بھیجے گئے۔
آج انکی رپورٹ مثبت آئی ہے، جس کے بعد دونوں کوبودھ گیا آئیسولیشن وارڈ میں رکھاگیاہے۔