اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشن گنج میں دو لاکھ کا سرقہ - قاضی ٹولہ گاؤں

ضلع کشن گنج کے کوچادھامن حلقے میں گذشتہ شب دوران تراویح گھر کی کھڑکی توڑ کر نقد سمیت سونے کے زیورات لے کر بدمعاش فرار ہوگئے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : May 25, 2019, 1:28 PM IST

قاضی ٹولہ گاؤں کے رہنے والے ماسٹر راشد تراویح کے لیے گھر سے 400 میٹر دور جامع مسجد گئے تھے اور بیوی وضو کرکے دوسرے کمرے میں نماز میں مشغول تھیں۔

متعلقہ تصویر

اسی دوران گھر کی کھڑکی توڑ کر ڈکیت چھوٹے کمرے کے سہارے مین بیڈ روم میں داخل ہوکر گودریج میں رکھے 1لاکھ 20ہزار روپے اور 80ہزار روپے کے سونے کے زیورات لیکر فرار ہوگئے۔

یہ کوئی نیا معاملہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی کوچادھامن حلقہ کے مختلف گاوں میں اس طرح کے حادثے ہو چکے ہیں۔اسی گاؤں میں گزشتہ سال بھی ٹھیک اسی طرح ایک گھر کو لوٹ لیا گیا تھا، روکنے پر ڈکیتوں نے گھروالوں کی جم کر پٹائی بھی کی تھی۔

باوجود اس کے پولس انتظامیہ کی جانب سے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھائے گئے۔آج بھی اس علاقے کے لوگ رام بھروسے بیٹھے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details