اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار کے ذیلی عدالتوں میں شراب بندی سے متعلق لاکھوں معاملے التوا

ریاست بہار کی عدالتوں میں شراب بندی سے متعلق دو لاکھ سے زیادہ مقدمات التواء سے پٹنہ ہائی کورٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور ریاستی حکومت سمیت،رجسٹرار جنرل اور انتظامیہ سے جواب طلب کیا ہے۔

By

Published : Sep 18, 2019, 6:47 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 2:24 AM IST

بہار کے ذیلی عدالتوں میں شراب بندی سے متعلق لاکھوں معاملے التوا

ریاست بہار کی عدالتوں میں شراب بندی سے متعلق دو لاکھ سے زیادہ مقدمات التواء سے پٹنہ ہائی کورٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور ریاستی حکومت سمیت،رجسٹرار جنرل اور انتظامیہ سے جواب طلب کیا ہے۔

وزیر اعلی نتیش کمار کے ذریعے ریاست میں مکمل شراب بندی کے اعلان کے بعد سے اب تک ریاست کی عدالتوں میں تقریباً دو لاکھ سے بھی زیادہ شراب بندی سے متعلق مقدمے التواء میں پڑے ہوئے ہیں۔

اس معاملے کی پٹنہ ہائی کورٹ کے جسٹس سدھیر سنگھ کی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے جواب طلبہ کیا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں زیر التوا مقدمات کی سماعت کس طرح ہوگی۔

ریاستی حکومت نے اس کے جواب میں کہا کہ کہ ان معاملوں کی سماعت کے لیے بڑے پیمانے پر ججز اور بنیادی سہولتوں کی ضرورت ہوگی۔

جب کہ پٹنہ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں شراب بندی سے متعلق معاملوں کی سماعت اور ان کو حل کرنے کے لیے جنگی پیمانے پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

پٹنہ ہائی کورٹ نے اس وقت جواب طلب کیا ہے کہ جب کہ مقدمات کی تعداد مسلسل اضافہ ہوتا جار رہا ہے،لیکن ججز کی تعداد اور دوسری سہولتیں اس کے مقابلے میں کافی کم ہے اس معاملے کی سماعت آئندہ ماہ اکتوبر کی 24 تاریخ کو ہوگی۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 2:24 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details