پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کے دیو تھانہ علاقہ کے باشندہ چھوٹو سنگھ اپنے سالا راکیش سنگھ کے ساتھ موٹر سائیکل سے ایک شادی تقریب میں حصہ لیکر اپنے سسرال لوٹ رہا تھا تبھی چترا گاﺅں کے نزدیک ٹرک نے موٹر سائیکل میں ٹکر مار دی۔
بہار: سڑک حادثے میں دو ہلاک - دو نوجوان ہلاک ہو گئے
ریاست بہار کے ضلع اورنگ آباد میں واقع مفصل تھانہ کے چترا گاﺅں کے نزدیک ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان ہوئی ٹکر میں دو نوجوان ہلاک ہو گئے۔
بہار: سڑک حادثے میں دو ہلاک
اس حادثہ میں چھوٹو سنگھ کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ راکیش سنگھ کی ہسپتال لے جاتے وقت موت ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اورنگ آباد صدر ہسپتال بھیج دی گئی ہے۔