اردو

urdu

ETV Bharat / state

اردو صحافت کی دو سو سالہ جش آئندہ مارچ میں منایا جائے گا

اردو میڈیا فورم کے صدر مفتی ثناء الہدی قاسمی نے کہا کہ آئند مارچ کی 16 اور 17 تاریخ کو دوروزہ جشن صحافت کا انعقاد کیا جائے گا۔

two hundred years of urdu journalism will celebrate in march
اردو صحافت کی دو سو سالہ جش آئندہ مارچ میں منایا جائے گا

By

Published : Aug 10, 2021, 5:33 PM IST

اردو صحافت دو سو برس مکمل ہونے کے موقع پر چند مہینے قبل ہی "مجلس اردو صحافت" کی تشکیل کی گئی تھی۔ اب یہ مجلس تحلیل کر دی گئی اوراس کا نام بدل کر" اردو میڈیا فورم" کر دیا گیا ہے۔ ایک میٹنگ میں اس کی نئی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ مزید میٹنگ بغیر تنازع کے مکمل ہوئی، اتنا ہی نہیں اتفاق رائے سے کئی اہم فیصلے بھی لیے گئے۔

ویڈیو

میٹنگ کی صدارت کمیٹی کے صدر مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی نے کی۔ میٹنگ میں مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی کو صدر، ڈاکٹر ریحان غنی کو جنرل سکریٹری اور سید مشتاق احمد کو خازن کے عہدے پر برقرار رکھتے ہوئے کمیٹی کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا گیا۔

اس کے زیر اہتمام آئندہ مارچ میں دو روزہ جشن اردو صحافت کا انعقاد پر فیصلہ کیا گیا۔ یہ فیصلہ کمیٹی کے اراکین نے اتفاق رائے سے کیا۔


اردو فورم کے صدر مفتی ثناء الہدی قاسمی نے کہا کہ طویل تعطل کے بعد یہ اجلاس منعقد کیا گیا، جو کہ سرکاری ضابطہ اور لاک ڈاون کی وجہ ایسا ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ آئند مارچ کی 16 اور 17 تاریخ کو دوروزہ جشن صحافت کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں سمینار اور مشاعرے کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی اس تعلق سے ایک پروگرام کا انعقاد ہو گا۔ فورم اردو صحافت سے وابستہ صحافیوں اور اخبارات کے مسائل کو حل کرنے کی مہم بھی چلائیں گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details