اردو

urdu

ETV Bharat / state

Naxal Surrender in Gaya گیا پولیس کے سامنے نکسلیوں کے دو رہنماؤں کی خود سپردگی - بہار کے ضلع گیا اور اورنگ آباد ضلع

گیا ضلع میں نکسلیوں کے دو بڑے رہنماؤں نے ضلع پولیس کے سامنے خود سپردگی کر دی۔ نکسلیوں کی خودسپردگی کو گیا پولیس کے لیے بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ ان دونوں نکسلیوں کے خلاف بہار جھارکھنڈ کے مختلف تھانوں میں مقدمے درج ہیں۔

گیا پولیس کے سامنے نکسلیوں کے دو رہنماوں کی خود سپردگی
گیا پولیس کے سامنے نکسلیوں کے دو رہنماوں کی خود سپردگی

By

Published : May 13, 2023, 12:13 PM IST

گیا پولیس کے سامنے نکسلیوں کے دو رہنماوں کی خود سپردگی

گیا:بہار کے ضلع گیا اور اورنگ آباد ضلع کے رہنے والے دو نکسلی جن کے نام سے علاقے میں خوف و دہشت طاری ہوجاتی تھی، آج ان دونوں نے نکسلی تنظیم چھوڑ کر پولیس کے سامنے خودسپردگی کردی۔ یہ دونوں نکسلی بہار حکومت کی خودسپردگی پالیسی کے تحت ملنے والے فوائد سے استفادہ کریں گے۔ آج ایس ایس پی آشیش بھارتی کے دفتر میں سی آرپی ایف کے ڈی آئی جی اور پولیس افسران کی موجود گی میں ان دونوں نے نکسل ازم کا راستہ ترک کیا ہے۔

ایس ایس پی آشیش بھارتی اور دیگر افسران نے ان کا استقبال پھولوں کا ہار پہنا کر کیا، ساتھ ہی انہیں خودسپردگی کے منصوبہ کے تحت ڈھائی لاکھ روپے کا چیک بھی دیا جسے ان کے اہل خانہ کے ذریعہ بینک میں تین برسوں کے لیے فکس ڈیپازٹ کرایا جائے گا۔ اس کے علاوہ بھی دوسری سہولتیں فراہم کرائی جائیں گی۔

ایس ایس پی آشیش بھارتی نے ان دونوں نکسلیوں پردیپ سنگھ بھوکتا عرف نیرج اور دنیش بھوئیاں کے مجرمانہ وارداتوں کا ریکارڈ پیش کرتے ہوئے کہا ضلع کے متعدد تھانوں میں ان کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں سنہ 2019 میں جھکربندھا جنگل میں ان پر بم دھماکہ کرکے سی آرپی ایف کے ایک انسپکٹر کو بھی شہید کرنے کا الزام ہے۔ پردیپ سنگھ بھوکتا نکسلی تنظیم میں آئی ڈی بلاسٹ کرنے کا ایکسپرٹ تھا اور اس نے کئی جگہوں پر پولیس کے تصادم کے دوران آئی ای ڈی بلاسٹ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں سرکاری اسکیموں کا فائدہ دیا جائے گا خودسپردگی کے بعد نکسلی کو ڈھائی لاکھ روپے ملتے ہیں جسے فکس ڈیپازٹ کرنا ہوتا ہے اور تین سال بعد جب ان کا متاثر کن رویہ ہوگا تو ان کو وہ پیسہ ملے گا۔ ڈی آئی جی سی آرپی ایف ایس پی اپادھیائے نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ معاشرے سے بھٹکے ہوئے لوگوں کو راہ راست پر لایا جائے۔ نکسل ازم کی کمر توڑ دی گئی ہے۔ ضلع کے مختلف نکسل علاقوں میں کاروائی سے مسلسل نکسلی کمزور ہو رہے ہیں جو نکسلی صحیح راستے پر آنا چاہتا ہے ہم اس کا استقبال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Father Killed Twin Son باپ کے ہاتھوں چھوٹے بچے وحشیانہ تشدد کا شکار

اس موقعے پر نکسلی پردیپ بھوکتا نے کہاکہ وہ کم عمری میں نکسلیوں سے متاثر ہوکر تنظیم میں شمولیت اختیار کرلیا تھا لیکن اب احساس ہوا کہ یہ راستہ بربادی کی طرف لے جاتا ہے تو ہم اپنوں کی خاطر اور اچھی زندگی کے لئے خودسپردگی کیا ہے۔ پولیس کا تعاون ملا ہے۔ اب وہ بھی جیل سے باہر آکر اچھی زندگی گزرسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details