اردو

urdu

ETV Bharat / state

سارن میں ایف ایس سی کے دو ملازمین رشوت لیتے گرفتار

شکایت ملنے پر ضلع مجسٹریٹ نے اس معاملے کی جانچ کرنے کا حکم سارن کے ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹر گگن کو دیا تھا۔ ڈپٹی کلکٹر نے جانچ کے دوران دونوں ہی ملزمین کو رشوت کی رقم 10472 روپے کے ساتھ پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ دنوں ملازمین کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

سارن میں ایف ایس سی کے دو ملازمین رشوت لیتے گرفتار
سارن میں ایف ایس سی کے دو ملازمین رشوت لیتے گرفتار

By

Published : Feb 19, 2021, 10:59 PM IST

ریاست بہار کے سارن ضلع میں ایس ایف سی کے دفتر میں بحال دو ملازمین کو رشوت لینے کے الزا م میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔

پولیس ذرائع نے جمعہ کو یہاں بتایاکہ کورونا مدت میں عوامی نظام تقسیم کے دکانداروں کو اپنے مستفیدین کو مفت میں اناج دینے کی ہدایت دی گئی تھی۔ مذکورہ ہدایت کے ضمن میں عوامی نظام تقسیم کے دکانداروں کو ایس ایف سی کی جانب سے کچھ رقم بطور تعاون دینے کا فیصلہ ریاستی حکومت نے کیا تھا۔

عوامی نظام تقسیم کے دکانداروں کو دی جانے والی رقم کو ایس ایف سی کے ملازم محمد جاوید ظفر اور نویش آنند دینے کیلئے رشوت کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس بات کی شکایت دکانداروں نے سارن ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر نیلیش رام چندر دیورے سے کی تھی۔

ذرائع نے بتایاکہ شکایت ملنے پر ضلع مجسٹریٹ نے اس معاملے کی جانچ کرنے کا حکم سارن کے ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹر گگن کو دیا تھا۔ ڈپٹی کلکٹر نے جانچ کے دوران دونوں ہی ملزمین کو رشوت کی رقم 10472 روپے کے ساتھ پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ دنوں ملازمین کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details