ریاست بہار کے کیمور ضلع میں لاک ڈاٶن کے درمیان گزشتہ رات کھیت کی رکھوالی کرنے گئے دو کسانوں کو جرائم پیشہ افراد نے بے رحمی سے قتل کر دیا، جس سے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔
ذرائع کے مطابق کیمور ضلع میں لاؤ تھانہ کے تراؤں موضع میں گزشتہ رات سبزی کی کھیت کی رکھوالی کرنے گئے باپ بیٹے کا بے رحمی سے قتل کر دیا گیا، جس کے بعد بہوجن سماج پارٹی کے رہنما اوم پرکاش پانڈے نے کہا کہ کیمور میں ہی نہیں پورے ریاست میں جرائم پر قابو پانے میں حکومت ناکام ہے، جس لالو رابڑی کے حکومت میں موجودہ وزیراعلی جنگل راج کہا کرتے تھے آج ان ہی کی حکومت میں جنگل راج پھر سے لوٹ آیا ہے ۔