اردو

urdu

ETV Bharat / state

نالندہ: تالاب میں ڈوبنے سے دو افراد ہلاک - بہارشریف صدر اسپتال

بہار کے ضلع نالندہ کے کتری سرائے تھانے کے علاقے میں ایک کمسن لڑکا اور لڑکی کی تالاب میں ڈوبنے سے موت ہوگئی ہے۔

نالندہ: تالاب میں ڈوبنے سے دو افراد ہلاک
نالندہ: تالاب میں ڈوبنے سے دو افراد ہلاک

By

Published : Jul 11, 2020, 5:17 PM IST

پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ بلاری گاؤں کے رہائشی مننا چودھری کی بیٹی سشما کماری (13) اور رام آشیش چودھری کا بیٹا روشن کمار (12) گاؤں کے دو دیگر بچے تالاب میں نہا رہے تھے جس میں سشما اور روشن ڈوب گئے جبکہ دو دیگر باہر تیر کر باہر آگئے۔ دونوں بچے گاؤں میں جاکر اس واقعہ کی اطلاع دی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ گاؤں کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کر دونوں بچوں کو تالاب سے نکالا لیکن تب تک ان کی موت ہوچکی تھی۔ واقعے کی اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بہارشریف صدر اسپتال بھیجوا دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details