اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور : سڑک حادثے میں دو شخص کی موت - کیمور میں سڑک حادثہ

ریاست بہار کے کیمور ضلع میں دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا۔ رام گڑھ - بکسر شاہراہ پر کٹوا پل کے قریب بس اور موٹرسائیکل کی آمنے سامنے ٹکر میں میں دو افراد کی موت ہوگئی۔

سڑک حادثہ

By

Published : Nov 6, 2019, 11:43 AM IST

اس واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے سڑک کو گھنٹوں جام رکھا اور قریب تین گھنٹے تک جام لگا رہا۔ جام کی اطلاع پر نواٶں کے سرکل افسر (سی او) پہنچے اور انہوں نے لوگوں کو سمجھا بجھا کر ہر ممکن سرکاری امداد دینے کی بات کہی۔

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ، دیکھیں ویڈیو

یہ حادثہ سورج پورہ گاؤں کے قریب کٹوا پل کے پاس رونما ہوا۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک بس بکسر کی طرف سے رام گڑھ کی طرف آ رہی تھی، تب ہی سامنے آرہے ایک موٹر سائیکل پر سوار دو لوگوں کو ٹکر مار دی۔

وہیں موقع پر ہی ایک شخص کی موت ہو گئی، جبکہ دوسرے شخص کی موت ہسپتال لے جاتے وقت راستے میں ہوگئی۔

اس حادثے میں ہلاک ہوئے شخص کی شناخت شوکت علی (35 سال) اور دوسرا شخص گنگا رام (42 سال) کے طور پر ہوئی۔

سڑک حادثہ

حادثے کی خبر ملتے ہی اکھنی سورج پورہ گاؤں کے لوگوں میں شدید ناراضگی دیکھنے کو ملی۔ مشتعل لوگوں نے کٹوا پل کے پاس شاہراہ کو جام کردیا اور ضلع کے اعلیٰ افسران کو موقع پر بلانے کا مطالبہ کیا۔

سڑک حادثہ

موقع پر پہنچی پولیس نے دونوں لاش کو اپنے قبضے میں لے کر بھبھوا پوسٹ پارٹم کے لیے بھیجا اور اس کے بعد دونوں لاش کے گھر والوں کو سپرد کر دیا گیا۔

سڑک حادثہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details