اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lalit Narayan Mithala University للت نارائن متھلا یونیورسٹی کے شعبہ ارود کے تحت تقریب - دربھنگہ خبر

سمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ندیم احمد نے کہا کہ آزاد چاہتے تھے کہ مسلم معاشرہ سخت نظم و ضبط اور محنت کو اپناتے ہوئے ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے اور حب الوطنی کے مقصد کو پورا کرے۔ Celebration of Maulana Azad's birthday

تقریب منعقد
تقریب منعقد

By

Published : Nov 13, 2022, 11:30 AM IST

دربھنگہ:للت نارائن متھیلا یونیورسٹی کے دربھنگہ کے پوسٹ گریجویٹ اردو شعبہ کے تحت ’’مولانا آزاد ویژن اینڈ انڈین ایتھیکل ڈائیورسٹی‘‘ کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی سیمینار کے آخری دن مشہور و معروف اسکالرز نے شرکت کی۔ ملک کے متعدد یونیورسٹیز کے پروفیسر نے مولانا ابوالکلام آزاد کے علمی، فکری، صحافتی اور خطابت سے متعلق پہلؤں پر اظہار خیال کیا۔ Celebration of Maulana Azad's birthday

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ایس پی سنگھ، رجسٹرار پروفیسر مشتاق احمد نے سیمینار میں شامل تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
اس سمینار میں مقررنین نے کہا کہ موجودہ حالات میں مولانا آزاد کے افکار کی مطابقت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، پروفیسر ندیم احمد نے کہا کہ آزاد چاہتے تھے کہ مسلم معاشرہ سخت نظم و ضبط اور محنت کو اپناتے ہوئے ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے اور حب الوطنی کے مقصد کو پورا کرے، دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر محمد کاظم نے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد نے ہمیشہ کہا تھا کہ معاشرہ اور ملک کی مجموعی ترقی کے لیے ہر قسم کی تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے۔


دربھنگہ کے سی ایم کالج کے شعبہ اردو کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی نے اپنے بیان میں مولانا آزاد کی مختلف شعبوں میں دی گئی خدمات کو تفصیل سے بیان کیا اور کہا کہ ان کی سب سے بڑی شراکت ہندو مسلم اتحاد کے لیے ان کی بے پناہ کوششیں ہیں۔ ملت کالج کے فارسی کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالصمد جیلانی نے فارسی شاعری کی روشنی میں مولانا آزاد کے قومی اتحاد کے ویژن پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں:Happy Education Day 2022 آؤ عہد کریں کہ یہ ملک ہمارا ہے، مولانا آزاد

ABOUT THE AUTHOR

...view details