اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP National Executive Meeting In Patna: پٹنہ میں بی جے پی کی قومی مجلس عاملہ کا اجلاس، ہزاروں کارکن پٹنہ پہنچے - جے پی نڈا نے پٹنہ میں روڈ شو کیا

قومی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ بہار میں جب سے این ڈی اے اتحاد کی حکومت قائم ہوئی ہے تب سے بہار روز ایک نئی عبارت لکھ رہا ہے، پندرہ سال قبل کے بہار کا موازنہ آج سے کریں تو آپ حیرت زدہ ہوں گے، پہلے شام چھ بجے کے بعد پٹنہ کے سڑکوں پر ہماری ماں بہنوں کا نکلنا مشکل تھا، چونکہ میری پیدائش اور تعلیم اسی پٹنہ میں ہوئی ہے۔ Nadda holds road show in Patna ahead of inaugurating BJP cells' meet

بی جے پی کا اجلاس
بی جے پی کا اجلاس

By

Published : Jul 31, 2022, 8:29 AM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سبھی 7 شعبوں کی قومی مجلس عاملہ کی دو روزہ نشست آج سے گیان بھون ہال پٹنہ میں شروع ہو گئی، نشست کا آغاز بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے شمع روشن کر کے کیا ، اس کے بعد ہال میں موجود تمام لوگوں نے وندے ماترم گایا اور پھر نشست کا آغاز ہوا. بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر سنجے جیسوال نے قومی صدر کو شال اور بہار کی علامتی نشان پیش کیا. واضح رہے کہ بی جے پی کا مشترکہ عاملہ کا اجلاس پہلی بار ملک میں ہو رہا ہے جس کی پہلی میزبانی بہار بھاجپا کر رہی ہے۔ Nadda holds road show in Patna ahead of inaugurating BJP cells' meet

بی جے پی کا اجلاس


پہلی بار ہو رہے اس نشست سے بہار بی جے پی کے کارکنان جوش و خروش میں ہیں، اس نشست میں بہار کے علاوہ بیرون ریاست سے بھی بی جے پی کے کارکنان شرکت کر رہے ہیں، اس دو روزہ نشست کے اختتام میں وزیر داخلہ امت شاہ شرکت کریں گے جہاں وہ کارکنان سے ملاقات کر کے آنے والے اسمبلی انتخاب پر گفتگو کریں گے۔ قومی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ بہار میں جب سے این ڈی اے اتحاد کی حکومت قائم ہوئی ہے تب سے بہار روز ایک نئی عبارت لکھ رہا ہے، پندرہ سال قبل کے بہار کا موازنہ آج سے کریں تو آپ حیرت زدہ ہوں گے، پہلے شام چھ بجے کے بعد پٹنہ کے سڑکوں پر ہماری ماں بہنوں کا نکلنا مشکل تھا، چونکہ میری پیدائش اور تعلیم اسی پٹنہ میں ہوئی ہے، میں نے وہ دور دیکھیں ہیں جسے آج بھی یاد کر سہم جاتا ہوں مگر آج بہار میں کرائم ختم ہو چکا ہے لوگ اپنے اہل و عیال کے ساتھ دیر رات پٹنہ کے سڑکوں پر گھومتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

مزید پڑھیں:بی جے پی کے قومی صدر کا بہار دورہ

جے پی نڈا نے کہا کہ بہار کے ترقی کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن ہے، لہٰذا مودی حکومت کئی منصوبوں کے تحت بہار کی ترقی میں معاون ہے اور آگے بھی تعاون کرتا رہے گا. بہار کی عوام مودی جی کے دل میں بستی ہے، جب تک بہار میں آخری پائیدان پر کھڑا ایک ایک شخص اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہو جاتا ہم بہار کی ترقی کے لئے کوشاں رہیں گے، یہی ہمارا عزم ہے اور اس عزم میں آپ تمام بہار والوں کا ساتھ چاہیے. اس موقع پر وزیر سید شاہ نواز حسین، نائب وزیر اعلیٰ تارکیشور پرساد، ریاستی صدر سنجے جیسوال ، وزیر گری راج سنگھ نے بھی اظہار خیال کیا.

ABOUT THE AUTHOR

...view details