اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارریہ: متعدد اے ٹی ایم کارڈ کے ساتھ دو جرائم پیشہ افراد گرفتار - urdu news

ارریہ ضلع کے مختلف اے ٹی ایم مشین سے گروہ بنا کر فرضی طریقے سے روپے نکالنے والے گروپ کے دو لوگوں کو ضلع پولیس نے شہر کے اے ڈی بی چوک سے متصل کینرا بینک و پنجاب نیشنل بینک کے پاس سے گرفتار کر لیا۔

متعدداے ٹی ایم کارڈ کے ساتھ دو شاطر جرائم پیشہ گرفتار
متعدداے ٹی ایم کارڈ کے ساتھ دو شاطر جرائم پیشہ گرفتار

By

Published : Jun 4, 2021, 7:11 PM IST

گرفتار شدہ ملزموں کے پاس سے مختلف بینک کے 35 اے ٹی کارڈ، آلٹو کار اور نکالے گئے روپے بھی برآمد ہوئے ہیں،

گرفتار دونوں ملزم میں ایک دھن گڈھا سمراہا تھانہ ارریہ باشندہ انوج کمار ولد مکیش یادو و دوسرا مانک پور تھانہ واقع پھلکاہا گاؤں ارریہ باشندہ راہل کمار بھگت ولد ونود یادو ہے۔ ان دونوں کے تلاش میں ارریہ پولیس گذشتہ کئی دنوں سے کر رہی تھی۔

متعدداے ٹی ایم کارڈ کے ساتھ دو شاطر جرائم پیشہ گرفتار

اسی ضمن ارریہ ڈی ایس پی پشکر کمار نے نگر تھانہ میں پریس کانفرنس منعقد کر کےصحافیوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں قبل نگر تھانہ میں تین اے ٹی ایم کارڈ بدل جانے کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔

متعدداے ٹی ایم کارڈ کے ساتھ دو شاطر جرائم پیشہ گرفتار

مذکورہ معاملے کی خبر ارریہ ایس پی ہردے کانت کو ہوئی تو انہوں نے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے نگر تھانہ صدر سنیل کمار کو ایسے گروہ کو جلد بے نقاب کرنے کی ہدایت دی۔

متعدداے ٹی ایم کارڈ کے ساتھ دو شاطر جرائم پیشہ گرفتار

اس کے بعد نگر تھانہ صدر سنیل کمار نے مختلف اے ٹی ایم مشین کے پاس سادہ لباس میں پولیس اہلکار کو تعینات کرتے ہوئے سخت نگاہ رکھنے کی تاکید کی۔

آج جب دونوں جرائم پیشہ ایک آلٹو کار K-10BRAS 4973 سے اے ڈی بی چوک کے پاس اے ٹی ایم مشین کے پاس پہنچا تو پولس اہلکار اس پر پہلے سے نگاہ بنائے ہوئی تھے۔

جیسے ہی یہ دونوں اے ٹی ایم کے لئے لائن میں لگے تو ان کے پیچھے سادہ لباس میں پولس بھی لائن میں کھڑے ہو گئے۔ جب جرائم پیشوں نے الگ الگ اے ٹی ایم کارڈ سے روپے نکالنے لگے تو پولس نے شک کی بنیاد پر دونوں جرائم پیشوں کو دبوچ لیا۔

تلاشی لینے کے بعد دونوں کے پاس سے 35 اے ٹی ایم کارڈ اور دو موبائل برآمد ہوئے۔

حراست میں لئے جانے کے بعد دونوں جرائم پیشوں نے قبل بھی اس طرح کے وارداتوں کو انجام دینے کی بات قبول کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details