اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا ہوائی اڈہ پر کورونا وائرس کے دو مشتبہ مریض کی شناخت - coronavirus-suspects-found-at-gaya-airport

دونوں مسافروں کو الگ گیٹ سے نکال کر مگدھ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔

two-coronavirus-suspects-found-at-gaya-airport
گیا ہوائی اڈہ پر کوروناوائرس کے دو مشتبہ افراد کی شناخت

By

Published : Mar 22, 2020, 9:44 AM IST

ریاست بہار کے گیا ہوائی اڈے پر تھائی اسمائل ایئرلائنس سے پہنچنے والے دو مسافروں میں کورونا وائرس جیسی علامات پائی گئیں ہیں۔

دونوں مسافروں کو الگ گیٹ سے نکال کر مگدھ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔

گیا ہوائی اڈہ پر کوروناوائرس کے دو مشتبہ افراد کی شناخت

دونوں مسافروں کا تعلق گورکھپور (یوپی) سے ہے۔

تھائی ایئر لائن سے 12 مسافر گیا ہوائی اڈہ پر پہنچے تھے۔

وہیں میانمار سے ائیر انڈیا انٹرنیشنل کی پرواز سے 5 مسافر آئے۔

مسافروں کی اسکریننگ کے دوران دو افراد کو کورونا کی علامات ملی ہیں۔

دونوں مشتبہ افراد کو آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔

دونوں کو تیز بخار تھا۔

گیا ہوائی اڈے پر مسافروں کی اسکریننگ کے بعد ہی باہر بھیجاجاتا ہے۔

ہوائی اڈے پر ڈاکٹرز کی ایک ٹیم 24 گھنٹےتعینات ہوتی ہے۔

تمام ملکی اور غیر ملکی مسافروں کی تھرمل اسکریننگ کی جاتی ہے۔

ہوائی اڈہ کے سربراہ دلیپ کمار نے بتایا کہ گیا ہوائی اڈے پر مسافروں کی تھرمل اسکریننگ 29 جنوری سے جاری ہے۔

اس سے قبل کورونا کے دو مشتبہ افرادپہلے بھی ملے تھے۔

دونوں کی رپورٹ منفی آئی ہیں ۔

گیا ہوائی اڈے پر چار بین الاقوامی پروازیں تھیں۔

اس میں تھائی ایئر ایشیا اور میانمار نیشنل ایئر ویز کو 17 مارچ سے ہی بند کردیا گیا تھا۔

تھائی اسمائل اور میانمار نیشنل ایئر ویز کی پروازیں بھی اتوار سے بند کردی جائیں گی۔

بودھ گیا میں مقیم غیر ملکی مسافر اور بدھ راہب بھی اپنے وطن لوٹ رہے ہیں۔

ہفتے کے روز تھائی اسمائل سے صرف 12 اور میانمار سے 5 مسافر گیا پہنچے۔

یہ سارےمسافر بھارتی تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details