اردو

urdu

ETV Bharat / state

پٹنہ:بی ایم پی کیمپ میں دو کانسٹیبل نے گولی مار کر خودکشی کرلی - پٹنہ بی ایم پی کیمپ

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے بی ایم پی کیمپ میں دو کانسٹیبل نے خود کو گولی مار لی۔جس سے دونوں کی موت واقع ہوگئی۔فی الحال ابھی تک موت کی وجوہات کے بارے میں کچھ جانکاری حاصل نہیں ہوپائی ہے۔ایف ایس ایل ٹیم کو اس واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

پٹنہ:بی ایم پی کیمپ میں دو کانسٹیبل نے گولی مار کر خودکشی کرلی
پٹنہ:بی ایم پی کیمپ میں دو کانسٹیبل نے گولی مار کر خودکشی کرلی

By

Published : Sep 1, 2020, 1:17 PM IST

دارالحکومت پٹنہ کے بی ایم پی کیمپ میں ایک بڑا واقعہ پیش آیا۔ یہاں ایک خاتون اور مرد کانسٹیبلوں نے خود کو گولی ماردی۔ جس کی وجہ سے دونوں کی موت ہوگئی۔ہلاک شدہ کانسٹیبل کی شناخت ڈارجیلنگ کے رہائشی ورشا تمنگ اور امر شبھا کے طورپر ہوئی ہے۔دونوں کانسٹیبل کی عمر قریب 20 اور 25 سال کی بتائی جارہی ہے۔

اطلاع کے مطابق خاتون کانسٹیبل کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ مرد کانسٹیبل نے علاج کے لیے اسپتال لے جانے کے دوران دم توڑ دیا۔تاہم وجوہات کے بارے میں ابھی تک کچھ معلوم نہیں چل پایا۔

واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد سے بی ایم پی کیمپ میں افراتفری کا ماحول قائم ہوگیا ہے۔فوری طور پر اس واقعے کی اطلاع ایف ایس ایل ٹیم کو دے دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details