اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jamia Masjid BPSC Coaching Center گیا: جامع مسجد بی پی ایس سی کوچنگ سینٹر کے دو امیدوار کامیاب - etv bharat urdu news

گیا ضلع میں واقع جامع مسجد بی پی ایس سی کوچنگ سینٹر میں زیر تعلیم دو امیدواروں نے بہار پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے، سی ڈی پی او کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔ جامع مسجد بی پی ایس سی کوچنگ کا یہ پہلا ریزلرٹ ہے۔

بی پی ایس سی کوچنگ سینٹر
بی پی ایس سی کوچنگ سینٹر

By

Published : Aug 20, 2023, 12:40 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا کی جامع مسجد کے زیر اہتمام چلنے والے بی پی ایس سی کوچنگ سینٹر نے نمایاں رزلٹ دیا ہے۔ اس کوچنگ سے پڑھنے والے دو امیدواروں نے سی ڈی پی او ' چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ آفیسر ' کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان میں ایک شگفتہ پروین اور دوسرے ارشد امام ہیں، ان دونوں نے جامع مسجد کوچنگ سینٹر سے ہی تیاری کی تھی۔ جامع مسجد کوچنگ سینٹر کا یہ پہلا رزلٹ ہے جس میں دو امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

بی پی ایس سی کوچنگ سینٹر

سنہ 2022 میں جامعہ مسجد کوچنگ سینٹر کا قیام عمل میں آیا تھا۔ اس برس دو امیدواروں کی کامیابی پر جامع مسجد کوچنگ سینٹر انتظامیہ بھی پرجوش ہے اور اس سے دوسرے امیدوار جو یہاں سے تیاری کر رہے ہیں ان کے بھی حوصلے بڑھے ہیں۔کوچنگ سینٹر میں آج ان دونوں کا والہانہ خیر مقدم ہوا اور ان کی پوری محنت اور کامیابی کے تعلق سے دوسرے امیدواروں کو بتایا گیا کہ انہوں نے کس طرح یہاں تیاری کی اور کتنا وقت انہوں نے تیاری میں خرچ کیا ؟ کن کن پریشانیوں اور مشکلات کا سامنا انہیں کرنا پڑا ہے۔

بی پی ایس سی کوچنگ سینٹر

شگفتہ پروین کا تعلق پٹنہ ضلع سے ہے، جامع مسجد کوچنگ سینٹر کا جب آغاز ہوا تو انہوں نے یہاں کئی مہینے تک رہ کر تیاری کی۔ حالانکہ گزشتہ چار پانچ ماہ پہلے یہاں سے وہ چلی گئی تھیں لیکن ان کا ماننا ہے کہ انہوں نے جو یہاں تیاری کی اسی بنیادی تیاری کی وجہ سے آج انہوں نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ ارشد امام کا تعلق ضلع اورنگ آباد سے ہے، وہ یہاں گزشتہ سات ماہ سے تیاری کر رہے تھے۔

بی پی ایس سی کوچنگ سینٹر

مزید پڑھیں: گیا میں بی پی ایس سی کوچنگ سینٹر کا عنقریب افتتاح

واضح رہے کہ گزشتہ 26 جولائی کو ہی بہار پبلک سروس کمیشن ' بی پی ایس سی ' نے ریزلرٹ جاری کیا تھا جس میں ان دونوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ جامع مسجد بی پی ایس سی کوچنگ سینٹر انتظامیہ نے خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ کمیٹی اور طلباء کا مزید حوصلہ بڑھ گیا ہے۔آگے اور محنت کی جائے گی تاکہ تعداد میں نمایاں اضافہ ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details