اردو

urdu

ETV Bharat / state

Two Arrested in Saran ضلع سارن سے دو بدمعاش اسلحہ سمیت گرفتار - سارن سے دو بدمعاش گرفتار

سارن ضلع کے تریا تھانے کی پولیس نے معمول کی گشت کے دوران دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ Two Miscreants arrested in Saran

ضلع سارن سے دو بدمعاش اسلحہ سمیت گرفتار
ضلع سارن سے دو بدمعاش اسلحہ سمیت گرفتار

By

Published : Sep 10, 2022, 8:12 AM IST

چھپرا: ریاست بہار کے سارن ضلع کے تریا تھانے کی پولیس نے معمول کی گشت کے دوران دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار نے جمعہ کو بتایا کہ ان کی ہدایات پر تریا تھانے کی پولیس باقاعدہ گشت کر رہی تھی۔ اس دوران خفیہ اطلاع ملی کہ تھانہ علاقہ کے دیودھی پورب ٹولہ میں چل رہے آرکسٹرا کے پروگرام میں بدمعاش جرائم کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔ Two Miscreants arrested by Saran Police

یہ بھی پڑھیں: Reward Miscreant Arrested in Pratapgarh پرتاپ گڑھ میں انعامی بدمعاش گرفتار

سنتوش کمار نے بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر جب گشتی ٹیم مذکورہ مقام پر پہنچی تو پولیس کو دیکھ کر دو لوگ بھاگنے لگے۔ جب انہیں روک کر تلاشی لی گئی تو ان سے دیسی کٹا، کارتوس اور موبائل برآمد ہوا۔ گرفتار ملزمین میں یوراج کمار اور ریتک کمار شامل ہیں جو کہ تھانہ علاقے کے تحت گاو ¿ں سریا بسنت کے رہنے والے ہیں۔ جن کے خلاف تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details