اردو

urdu

ETV Bharat / state

آٹو رکشہ سے دیسی شراب برآمد دو گرفتار - لوگوں کو جیل بھیج

بہار میں سارن ضلع کے نگر ا بلاک کے کھیرا تھانہ علاقہ کے گوپال پور گاﺅں کے نزدیک سے پولیس نے آج قریب 150 لیٹر انگریزی شراب کے ساتھ دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

آٹو رکشہ سے دیسی شراب برآمد دو گرفتار

By

Published : Oct 31, 2019, 9:14 PM IST

پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ اطلاع کی بنیاد پر گوپال پور گاﺅں کے نزدیک ایک مشتبہ آٹو رکشہ کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی ۔ اس دوران آٹو رکشہ سے 145 لیٹر مہوا سے تیار دیسی شراب ضبط کی گئی ۔ اس سلسلے میں آٹور رکشہ میں موجود دولوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

ذرائع نے بتایاکہ گرفتار لوگوں میں ضلع کے جلال پور تھانہ علاقہ کے بس ڈیلہ گاﺅں باشندہ رام لکھن رام کا بیٹا تری بھون رام اور مفصل تھانہ علاقہ کے باجت پور گاﺅں باشندہ کیدار رائے کا بیٹا سینود رائے شامل ہے ۔ تفتیش کے بعد گرفتار لوگوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details