اردو

urdu

ETV Bharat / state

Goods Train Derailed روہتاس میں مال گاڑی کے بیس ڈبے پٹری سے اترے - بہار میں مال گاڑی پٹری سے اتری

بہار کے روہتاس میں مال گاڑی کے 20 ڈبے پٹری سے اتر گئی، جس کے بعد دہلی ہاوڑہ روٹ بند ہو گیا۔ Goods Train Derailed in Bihar

روہتاس میں مال گاڑی کے بیس ڈبے پٹری سے اترے
روہتاس میں مال گاڑی کے بیس ڈبے پٹری سے اترے

By

Published : Sep 21, 2022, 12:48 PM IST

نئی دہلی: ریاست بہار کے روہتاس ضلع میں گیا دین دیال اپادھیائے جنکشن ریلوے سیکشن میں بدھ کی صبح ایک مال گاڑی کے 20 ویگن کے پٹری سے اتر جانے کی وجہ سے دہلی-ہاوڑہ روٹ بند ہو گیا۔ وزارت ریلوے کے ترجمان کے مطابق مشرقی وسطی ریلوے کے پنڈت دین دیال اپادھیائے-گیا ریلوے سیکشن کے کمہاؤ اسٹیشن پرآج صبح 06.30 بجے مال گاڑی کے 20 ویگنوں کے پٹری سے اترنے کی وجہ سے تینوں لائنوں (اپ، ڈاؤن اور ریورسل) میں خلل پڑا ہے۔ Goods Train Derailed in Rohtas

ترجمان نے کہا کہ ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام زوروشور سے شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے کی وجہ سے تقریباً 14 ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔ وہیں ٹرین کے پٹری سے اترنے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ ریلوے میں ہلچل مچ گئی۔ آر پی ایف، جی آر پی کے علاوہ ریلوے کے تمام اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details