اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور کی فضا خراب کرنے کی کوشش - مادھو سنگھ کے قتل کے الزام میں بری طرح پیٹ کر زخمی کر دی

کیمور میں پہلی بار آئی ٹی ایکٹ کے تحت 3 لوگوں پر مقدمہ درج کیا گیا ۔

کیمور کی فضا خراب کرنے کی کوشش

By

Published : Oct 5, 2019, 3:30 PM IST

ضلع کے بھبھوا شہر کی پرامن فضا اورقومی یکجہتی کو سوشل میڈیا کے ذریعہ لگاتار خراب کرنے کی کوشش میں مصروف شرپسندوں پر اب پولس کا شکنجہ کستا جا رہا ہے۔

بھبھوا پولس نے ضلع میں پہلی بار آٸی ٹی ایکٹ کے تحت 3 لوگوں پر ایف آٸی آر درج کی ہے۔ اس معاملے میں بھبھوا تھانہ حلقہ کے سکٹھی گاٶں باشندہ اتم سنگھ پٹیل ۔بابو خان ۔ کمتا گاٶں باشندہ نیرج پٹیل کا نام شامل ہے۔

اطلاع کے مطابق بدھ کے روز مادھو سنگھ نامی شخص کی قتل کے بعد پورے شہر میں بدمعاشوں نے توڑ پھوڑ کے ساتھ فرقہ وارانہ ماحول کھڑا کر دیا تھا۔

مادھو سنگھ کے قتل کے بعد اتم پٹیل نامی خطرناک کرمنل جس پر دو درجن سے سے زاٸد مقدمہ درج ہے وہ شہر کے آس پاس علاقوں میں ماحول کو خراب کر رہا تھا۔

قتل کی واردات کے بعد ساحل راعین نام کے لڑکے کو مادھو سنگھ کے قتل کے الزام میں بری طرح پیٹ کر زخمی کر دیا اور مذہبی نعرے بھی لگایا اتنا ہی نہیں اتم پٹیل سوشل میڈیا پر لگاتار مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے ہوۓ کیمور سے مسلمانوں کا نام نشان مٹانے کا ویڈیو واٸرل کیا تھا۔

اس کی جوابی کارواٸ میں بابو خان نے بھی سوشل میڈیا پر ویڈیو واٸرل کیا جس کے بعد کمتا گاٶں باشندہ نیرج پٹیل نے بھی متنازعہ بیان جاری کر شہر کی پرامن فضا کو خراب کرنے کی کوشش کی تھی۔

سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانے والے فی الحال تین لوگ پر ایف آٸ آر درج کیا گیا ہے جس میں اتم پٹیل ۔نیرج پٹیل ۔بابو خان کا نام شامل ہے۔

اور ساتھ ہی سوشل میڈیا لاٸک کمینٹس اور شیٸر کرنے والوں کی بھی پہچان کر آٸی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، فی الحال تینوں نامزد فرار ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details