اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mob Lynching In Saran سارن میں ٹرک ڈرائیور ہجومی تشدد کا شکار - ٹرک ڈرائیور کے موب لنچنگ کی خبر

بہار کے ضلع سارن سے ٹرک ڈرائیور کے موب لنچنگ کی خبر سامنے آرہی ہے۔ واقعہ ضلع کے جلال پور تھانہ علاقہ کا ہے۔ واقعہ کے بعد سے علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ Mob Lynching In Saran

Mob Lynching In Saran
سارن میں موب لنچنگ کا شکار ہوئے ٹرک ڈرائیور

By

Published : Jun 29, 2023, 5:42 PM IST

چھپرا: بہار کے ضلع سارن سے موب لنچنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ کل رات ایک ٹرک ڈرائیور کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ جب کہ ٹرک کے خلاصی نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا ہے۔ فی الحال پولیس پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ واقعے کے بعد سے علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ معاملہ تھانہ جلالپور کا ہے۔

ویڈیو

واقعے کے حوالے سے بتایا جاتا رہا ہے کہ جلال پور تھانہ علاقے کھوری پاکڑ علاقے سے گزرنے والے ٹرک کا اچانک بریک خراب ہوگیا، جس کے بعد ڈرائیور ٹرک کی مرمت میں لگ گیا، تبھی آس پاس موجود لوگوں نے ڈرائیور سے ٹرک میں لدے سامان کے بارے میں پوچھنے لگے۔ جیسے ہی لوگوں کو معلوم ہوا کہ ٹرک میں جانوروں کی ہڈیاں لدی ہیں، مشتعل ہجوم نے ڈرائیور ظہرالدین کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

ہڈی کارخانے کے مالک حیدر نے بتایا کہ گاڑی میں کچھ خرابی پیدا ہوگئی تھی۔ اسی درمیان لوگوں کا ہجوم وہاں پہنچا اور گاڑی میں توڑ پھوڑ کی۔ اس کے بعد موقع پر پولیس بھی پہنچ گئی، ہجوم نے ڈرائیور کو پولیس کے سامنے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔"

ہنگامہ کے دوران ٹرک خلاصی بھاگ کر جان بچانے میں کامیاب رہا، لیکن ڈرائیور ظہرالدین کی ایک ٹانگ چوٹ کی وجہ سے وہ بھاگ نہیں سکے اور ہجوم کے ہاتھوں قتل کردیے گئے۔ ہجوم نے انہیں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ متوفی کی شناخت 55 سالہ ظہرالدین ولد غلام رسول ساکن گورا او پی تھانہ کے گاؤں مجھولیہ کے طور پر کی گئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم صدر سنجے رائے اور ڈی ایس پی صدر موقع پر پہنچے اور معاملے کی جانچ شروع کردی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details