اردو

urdu

ETV Bharat / state

دیہی علاقوں کے طلبأ آن لائن کلاسز سے پرییشان

عالمی وبا کورونا وائرس نے زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے اور اس وبا کی وجہ سے اسکولوں کے تعلیمی نظام اور طلباء کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے۔

image
image

By

Published : Jun 22, 2020, 1:04 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں آن لائن کلاسز کے ذریعے طلباء کو تعلیم دی جارہی ہے، تاہم طلباء اور ان کے سرپرستوں کو اس وجہ سے متعدد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ضلع گیا کے نکسل متاثر علاقوں میں واقع نجی اسکول آن لائن کلاسز کے ذریعے طلباء کو پڑھا رہے ہیں، لاک ڈاؤن کے سبب تمام تعلیمی اداروں کو کافی پریشانی ہوئی تھی اور متعدد جماعتوں کے امتحانات منسوخ کردیے گئے تھے۔

دیہی علاقوں کے طلبأ آن لائن کلاسز سے پرییشان

حالانکہ اسکولوں کی جانب سے طلبأ کی تعلیم کے لیے آن لائن کلاسز کا باقاعدہ آغاز تو کردیا گیا لیکن دیہی علاقوں کے اسکول اور طلباء کو متعدد مسائل کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔

کیونکہ یہاں خاص طور سے کمزور نیٹ ورک کا مسئلہ درپیش ہے۔ اس کے ساتھ ہی کئی علاقوں میں بجلی کی مسلسل فراہمی نہیں ہونے سے موبائل چارج کرنے کا بھی مسئلہ درپیش ہے۔

دیہی علاقوں کے طلبأ آن لائن کلاسز سے پرییشان

ضلع گیا کا امام گنج بلاک ، ڈومریا بلاک ، گروا بلاک جہاں کبھی نکسلیوں کا خوف تھا آج وہاں کورونا کا خوف قائم ہے۔ اب ان علاقوں سے بھی کورونا وائرس کے کیسز سامنے آرہے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں ایک ساتھ کئی مسائل ہیں۔

باوجود یہ کہ نکسل متاثرہ علاقوں کے نجی اسکول بچوں کو آن لائن کلاسز کے ذریعہ پڑھا رہے ہیں لیکن یہاں کی اسکولوں میں بہتر تعلیم دینا بھی کسی بڑے چیلینج سے کم نہیں ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ لاک ڈاون 2 سے ہی اسکول انتظامیہ ایک خصوصی ایپ کے ذریعہ طلبأ کو تعلیم دینے میں مصروف ہیں۔

ایک اسکول کے ذمہ دار ڈاکٹر خالد نے بتایا کہ علاقے کی تمام اسکولوں نے طلبأ کے لیے ایک خصوصی ایپ تیار کیا ہے جس سے طلبأ آن لائن ہی تعلیم حاصل کررہے ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ بھی طلبأ کو تعلیم دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا مزید کہا کہ علاقے کے دور دراز دیہات میں رہنے والے بچوں کو آن لائن کلاسز سے کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ دیہی علاقہ ہونے کے سبب ان کے یہاں موبائیل نیٹورک انتہایہ کمزور ہوتا ہے اور وہ صحیح سے تعلیم حاصل نہیں کرپاتے۔

لہذا اب بچوں کو پڑھانے کے لیے ایک ایپ پر لرننگ ویڈیو طلباء کے لیے اپ لوڈ کی جاتی ہے تاکہ بچے تعلیم حاصل کرسکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details