مظفر پور: رواں برس 15 اگست کو ملک کو آزاد ہوئے 75 برس ہو جائیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یوم آزادی کی 75ویں سالگرہ کو ملک بھر میں امرت مہوتسو کے طور پر منایا جا رہا ہے، مرکزی حکومت نے ہر گھر ترنگا مہم کا بھی آغاز کیا ہے۔ ہر گھر ترنگا مہم سے کھادی صنعت سے وابستہ افراد کا فی خوش ہیں۔ بہار مظفرپور کے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز ایسوسی ایشن کو ہزاروں ترنگا تیار کرنے کے آڈر ملے ہیں۔ صنعت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ' مظفر میں تیار کردہ ترنگا وادی کشمیر سمیت متعدد ریاستوں میں لہرائے جائیں گے۔ کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے جموں و کشمیر کو 7500 ترنگے بھیجے ہیں۔ Tricolor flags made in Muzaffarpur to fly in Jammu and Kashmir
بتادیں کہ بہار کے مظفر پور میں دو سائز کے ترنگے بنائے گئے ہیں۔ کھادی کے کپڑے سے تیار کیے گئے ترنگے کے ایک سائز ایک سے دو فٹ چوڑا اور تین فٹ لمبا ہوتا ہے۔ دوسرا تین فٹ چوڑا اور ساڑھے چار فٹ لمبا بنایا گیا ہے۔ جھنڈے کی تیاری میں 100 کاریگر دن رات کام میں مصروف ہیں۔ ایک ترنگے کی قیمت 2900 روپے ہے۔ تاہم کھادی کے چھوٹے سائز کے ترنگے کی قیمت تقریباً 400 روپے ہے، جب کہ عام کپڑے کا ترنگا بازار میں صرف 100 روپے میں بھی دستیاب ہے۔