ارریہ شہر کے گاندھی آشرم میں واقع کانگریس کے ضلع دفتر میں آج پارٹی کارکنان کے جانب سے صوفی سنت روی داس کے 644 ویں یوم پیدائش اور مجاہد آزادی چندر شیکھر آزاد کے یوم وفات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
کانگریس کارکنان نے دونوں شخصیات کی تصویروں پر گلپوشی کر کے انہیں نم آنکھوں سے یاد کیا۔
اس موقع پر ضلع صدر انیل کمار سنہا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'سنت روی داس کی شخصیت ملکی نہیں بلکہ عالمی سطح کی تھی،' ان کے ماننے والے دنیا کے کونے کونے میں موجود ہیں۔ انہوں نے پوری زندگی امن و امان، شانتی، آپسی بھائی چارہ اور محبت کا پیغام دیا ہے۔ اس لئے آج ہم عہد لیتے ہیں کہ سنت روی داس جی کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر انہیں سچی خراج عقیدت پیش کریں گے۔