ارریہ کے گاندھی روڈ واقع گاندھی آشرم کانگریس ضلع دفتر میں کانگریس کے کارکنان نے جواہر لال نہرو کو یاد کیا اور ان کی تصویر پر گلپوشی بھی کی۔
کانگریس دفتر میں جواہر لال نہرو اس کے علاوہ شہر کے مختلف جگہوں پر انہیں یاد کر خراج عقیدت پیش کی گئی اور ان کی خدمات پر اظہارِ خیال کیا گیا۔
ارریہ شہر کے رکن اسمبلی و کانگریس کے سینئر لیڈر عابدالرحمن نے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو نے اس ہندوستان کے لئے پیش بہا خدمات انجام دی ہیں، انہیں کے خواب کا دیکھا ہوا آج ہندوستان ترقی کے راستے پر چل رہا ہے، نہرو جی کو لوگ پیار چاچا نہرو کہتے تھے اور انہیں پھولوں میں گلاب بہت پسند تھا۔
انہوں نے کہا کہ پنڈت نہرو نے ہندوستان کی تعمیر کی بنیاد جن اصولوں پر رکھی تھی موجودہ مرکزی حکومت آج سے الگ ہٹ کر چل رہی ہے. عابدالرحمن نے کہا کہ ہندوستان کی ترقی کا جب بھی نام آئے گا سب سے پہلے پنڈت نہرو کا نام لیا جائے گا۔
کانگریس کے ضلع صدر انیل کمار سنہا نے کہا کہ یہ ملک جس پیلر پر مضبوطی سے کھڑا ہے اس کے جڑ میں پنڈت نہرو کی سوچ شامل ہے۔ نہرو جی ایک ایسی شخصیت کے مالک تھے جو دور اندیش تھے، وہ کل کی چیزوں کو آج دیکھ لیتے تھے۔ ہندوستان میں آج جتنی بڑی صنعت یا علمی ادارہ ہے سب انہیں کے فکر کا نتیجہ ہے۔
انیل سنہا نے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو جتنے بڑے عظیم مجاہد تھے اتنے ہی دل کے نرم اور محبت بانٹنے والے تھے، انہیں بچوں سے خاص لگاؤ تھا، وہ بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے اور کئی منصوبے بنائے۔ اس لئے آج کا یوم اطفال کے نام سے جانا جاتا ہے۔
اس موقع پر ارریہ ضلع کانگریس کے نائب صدر ڈاکٹر صدر عالم، پون کمار ، پروفیسر مجیب احمد کے علاوہ درجنوں کارکنان موجود تھے۔