نئی دہلی: تالکٹورہ انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ آر جے ڈی نیشنل کونسل کی قومی ایگزیکٹو اور قومی کونسل کی میٹنگ کے دوسرے اور آخری دن، پارٹی سربراہ لالو پرساد کی قیادت میں آر جے ڈی رہنماؤں اور نمائندوں نے ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر تعزیت کی اور خراج عقیدت پیش کیا۔ RJD National Council Meeting
RJD National Council Meeting آر جے ڈی کی قومی کونسل کی میٹنگ میں ملائم سنگھ یادو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا - ملائم سنگھ یادو کو خراج عقیدت
راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی قومی کونسل نے پیر کو سماجوادی رہنما اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور آنجہانی لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ Pays Tribute to Mulayam Singh Yadav
آر جے ڈی کی قومی کونسل کی میٹنگ میں ملائم سنگھ یادو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو (82) کا آج صبح گڑگاؤں کے میدانتا ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔ آر جے ڈی کی قومی کونسل کی میٹنگ میں لالو پرساد یادو نے 12ویں بار پارٹی کے صدر کا عہدہ سنبھالا۔ پارٹی کی نیشنل ورکنگ کمیٹی نے اتوار کو متفقہ طور پر انہیں دوبارہ پارٹی کا صدر منتخب کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : Khalid Anwar On Mulayam Singh ملائم سنگھ یادو نے فرقہ پرست طاقتوں سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، خالد انور