ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع شانتی باغ محلے میں گزشتہ 29 دسمبر 2019 سے 'سنویدھان بچاو سنگھرش مورچہ' کی جانب سے غیرمعینہ دھرنا جاری ہے ۔
اس دھرنا میں شامل ہزاروں مرد و خواتین نے شہید فوجی پروشوتم کو کینڈل جلاکر خراج عقیدت پیش کیا-
کینڈل جلا کر شہید پروشوتم کمار کو خراج تحسین پیش کیا گیا شہید پروشوتم کا تعلق گیا ضلع سے تھا اور وہ گزشتہ 13 جنوری کو جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں برفیلے طوفان کے زد میں آکرشہید ہوگئے تھے،گیا کے وشنوپتھ شمسان گھاٹ پر ان کی آخری رسومات اداکی گئی،
دھرنا میں شریک ہزاروں مظاہرین نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پروشوتم زندہ آباد کے نعرے لگائے -
اس دوران دومنٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی، ہزاروں مرد و خواتین شہید پروشوتم کی تصاویر ہاتھوں میں لئے ہوئے تھے۔
اس موقع پر دھرنا کے کنوینر عمیر خان اور نائب کنوینر ستیش کمار داس نے کہا کہ شہید جوان کے لواحقین کے غم میں وہ برابر کے شریک ہیں اور ملک کو ایسے جانباز جوان پرفخر ہے جس نے ملک کے لئے اپنی جان قربان کردی۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہید فوجی جوان کے لواحقین کو وہ ساری سہولیات دستیاب کرائی جائیں جو ایک فوجی کاحق ہے۔