اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارریہ: 'جل جیون ہریالی' کے تحت شجر کاری اسکیم - اوقاف کمیٹی کے ضلع صدر عبد الغنی

ضلع ارریہ میں بڑے پیمانے پر شجر کاری کی جائے گی تاکہ ماحولیاتی اعتبار سے ضلع صاف و شفاف رہے۔

ارریہ: 'جل جیون ہریالی' کے تحت شجر کاری اسکیم
ارریہ: 'جل جیون ہریالی' کے تحت شجر کاری اسکیم

By

Published : Jun 30, 2020, 7:14 AM IST

بہار حکومت کی جانب سے 'جل جیون ہریالی مہم' کے تحت ضلع ارریہ کے تمام مدارس جو بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ سے ملحق ہیں وہاں پیڑ لگایا جانا ہے، شجرکاری ایسی جائداد پر بھی ہونی ہے جو بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کے ماتحت ہے۔ اس سمت میں محکمہ سے ہدایت ملنے کے بعد محکمہ اقلیتی فلاح ضلع ارریہ و ضلع اوقاف کمیٹی نے اس بابت لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'اس اسکیم سے لوگ زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔

ارریہ: 'جل جیون ہریالی' کے تحت شجر کاری اسکیم

محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کے آفیسر سبودھ کمار نے کہا کہ 'ہم محکمہ کو مکتوب ملنے کے بعد ہم لوگوں نے فوری طور پر متعلقہ مدارس و اوقاف کمیٹی کے سربراہ سے رابطہ کر اس سمت میں قدم اٹھانے کی درخواست کی ہے، نشان زد جگہوں پر بڑے پیمانے پر شجر کاری کی جائے گی تاکہ ماحولیاتی اعتبار سے ضلع ارریہ صاف و شفاف رہے، سبودھ کمار نے کہا کہ 'ضلع میں چار سے پانچ لاکھ پیڑ لگانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

وہیں ضلع اوقاف کمیٹی کے ضلع صدر عبد الغنی نے کہا کہ 'محکمہ کی جانب سے پودے مفت میں دیا جانا ہے جبکہ پودے کی دیکھ بھال مدارس و اوقاف کمیٹی کے متولیان کو خود کرنی ہوگی۔

مزید پڑھیں: ضلع اقلیتی فلاح و بہبود کے آفیسر سبودھ کمار کا تبادلہ

عبد الغنی نے کہا کہ 'مدارس و اوقاف کے ذمہ داران کی بے توجہی کے سبب تاخیر ہو رہی ہے، مزید تاخیر مناسب نہیں، جن مدارس یا اوقاف کے ذمہ داران اس اسکیم سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں وہ زمین کا رقبہ اور کھاتہ کھیسرا کلکٹریٹ مائنوریٹی ویلفیئر آفس اور ضلع اوقاف کمیٹی کے دفتر میں جمع کروائیں۔

عبد الغنی نے کہا کہ 'ایسی باتیں بھی سننے میں آ رہی ہیں کہ پیڑ لگانے سے وہ زمین سرکاری ہو جائے گی اس وجہ سے لوگ اس اسکیم کو نظر انداز کر رہے ہیں جبکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details