گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع پی این بی دیہی خود روزگار تربیت انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ چار ضلعوں کی خواتین کو بی سی سخی اسکیم کے تحت تربیت دی گئی ہے، چھ روزہ تربیت کے بعد اس کا آج امتحان ہوا اور اس میں کامیاب ہونے والی خواتین کو اپنے گاؤں دیہات میں مختلف بینکوں کا سی ایس پی سینٹر چلانے کا اجازت نامہ دیا گیا ہے۔ آر سی ٹی گیا کے انچارج سنیل کمار نے بتایا کہ بی سی سخی اسکیم کے تحت گاؤں دیہاتوں میں بینکنگ خدمات کو بہتر بنانے کا کام نا صرف ہورہاہے بلکہ اس سے خواتین کو خود انحصار اور باختیار بنایا جا رہا ہے، گیا میں چار اضلاع جس میں گیا ضلع کے علاوہ نوادہ ضلع، جہان آباد اور ارول ضلع شامل ہے۔ جہاں کی خواتین نے حصہ لیا۔ اس میں سبھی طبقہ کی خواتین شامل تھیں اور وہ اب سی ایس پی چلائیں گی۔ چھ روزہ تربیت 29 نومبر سے 4 دسمبر تک چلی اور آج 6 دسمبر کو تربیت حاصل کرنے والی خواتین نے امتحان دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: