اردو

urdu

ETV Bharat / state

سمستی پور-دربھنگہ ریل سیکشن کی ڈاون لائن پر ٹرینوں کی آمد و رفت بند

سمستی پور میں واقع ریل برج نمبر 1 سیلاب کی زد میں آگیا ہے۔ جس کی وجہ سے مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر اس ریلوے سیکشن کی ڈاون لائن پر ٹرینوں کا آپریشن اگلے حکم تک بند کردیا گیا ہے۔

ٹرینوں کی آمد و رفت بند
ٹرینوں کی آمد و رفت بند

By

Published : Jul 10, 2021, 8:31 PM IST

مشرقی وسطی ریلوے کے سمستی پور ریلوے اسٹیشن کے قریب ریل برج نمبر 1 پر بوڑھی گنڈک ندی کا پانی آنے کی وجہ سے سمستی پور۔ دربھنگہ ریل سیکشن کی ڈاون لائن پر ٹرینوں کا آپریشن آج سے روک دیا گیا ہے۔

ڈویژنل ریلوے منیجر اشوک مہیشوری نے ہفتے کو بتایا کہ سمستی پور میں واقع ریل برج نمبر 1 سیلاب کی زد میں آگیا ہے۔ جس کی وجہ سے مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر اس ریلوے سیکشن کی ڈاون لائن پر ٹرینوں کا آپریشن اگلے حکم تک بند کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:بہار کے الگ الگ ضلعوں میں ڈوبنے سے نو لوگوں کی موت

ڈویژنل ریلوے منیجر نے بتایا کہ ڈاؤن لائن بند ہونے کی وجہ سے 01062 پون ایکسپریس، 03186 گنگا ساگر اسپیشل ٹرین، 05211 جن نائیک ایکسپریس اور 03044 رکسول ہاوڑا سمیت دیگر اہم ٹرین دربھنگہ سیتامڑھی اور مظفر پور روٹ سے اپنا سفر طئے کرے گی۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details