مدھوبنی:ریاست بہار کے ضلع مدھوبنی ریلوے اسٹیشن پر کھڑی سوتنترا سینانی ایکسپریس نام کی ٹرین کے تین خالی ڈبوں میں اچانک آگ لگ گئی۔ کچھ ہی دیر میں ٹرین کے ڈبوں سے آگ کے شعلے نکلنے لگے۔ آگ سے اٹھنے والے دھوئیں نے پورے اسٹیشن کے احاطے کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ یہ ٹرین جے نگر سے دہلی جارہی تھی۔ Fire Breaks Out in an Empty Train at Madhubani Railway Station
بتایا جا رہا ہے کہ آج صبح 9.13 بجے سمستی پور ڈویژن کے مدھوبنی ریلوے اسٹیشن پر کھڑی سوتنترا سینانی ایکسپریس نام کی ٹرین میں اچانک آگ لگ گئی۔