اردو

urdu

ETV Bharat / state

Train Accident in Gaya: گیا میں مال گاڑی حادثے کا شکار - train accident

گیا سیکشن کے گرپا اسٹیشن پر بدھ کی صبح ایک مال گاڑی پٹری سے اتر کر بجلی کے کھمبوں سے ٹکرا گئی جس سے مال گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ Train Accident in Gaya

گیا میں مال گاڑی حادثے کا شکار
گیا میں مال گاڑی حادثے کا شکار

By

Published : Oct 26, 2022, 12:02 PM IST

گیا: بہار کے ضلع گیا اور دھنباد ریلوے سیکشن کے گرپا اسٹیشن پر بدھ کی صبح ایک مال گاڑی پٹری سے اتر کر بجلی کے کھمبوں سے ٹکرا گئی جس سے مال گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ یہ واقعہ صبح سات بجے کے قریب پیش آیا۔ جب مال گاڑی گوئلہ لیکر دھنباد سے گیا کی طرف جارہی تھی۔ Train accident on Gaya Dhanbad railway line

ویڈیو

عینی شاہدین کے مطابق اس حادثے میں مال گاڑی کی کئی بوگیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ گاڑی کا انجن اور اگلے حصے کی ایک بوگی، جب کہ پچھلے حصے کی 5 بوگیاں محفوظ ہیں۔ بقیہ بوگیوں کو کافی نقصان پہنچا ہے، تاہم ڈرائیور پوری طرح سے محفوظ ہے۔ حادثے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت مکمل طور پر بند ہے۔ Train accident on Gaya Dhanbad railway line

مزید پڑھیں:

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کے سینئر افسران، راحت اور بچاؤ ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور آگے کی کارروائی شروع کردی ہے۔ آر پی ایف کے ایس آئی جاوید احمد نے بتایاکہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت تک اس روٹ کی تمام سپرفاسٹ ٹرینیں گزر چکی تھیں۔ اس حادثے کی اطلاع ریلوے کے اعلیٰ افسران کو دے دی گئی ہے۔ Train accident on Gaya Dhanbad railway line

ABOUT THE AUTHOR

...view details