اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: بارش کے سبب آمدورفت متاثر - قومی شاہراہ

بہار میں پنار پل کے اپروچ میں دراڑ، جوکی ہاٹ سمیت پورنیہ کشن گنج کی آمد و رفت شدید بارش کے باعث متاثر ہے۔

بہار میں پنار پل کے اپروچ میں درار، جوکی ہاٹ سمیت پورنیہ کشن گنج کی آمد و رفت شدید بارش کے باعث متاثر ہے
بہار میں پنار پل کے اپروچ میں درار، جوکی ہاٹ سمیت پورنیہ کشن گنج کی آمد و رفت شدید بارش کے باعث متاثر ہے

By

Published : Sep 29, 2020, 2:34 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں مسلسل ہورہی ہے بارش سے یہاں کی ندیوں میں زبردست طغیانی ہے، گزشتہ دو دنوں کے اندر پانی اس قدر تیزی سے پھیلا ہے کہ دوردراز کے علاقوں کے گھروں میں سیلاب کا پانی داخل ہو گیا ہے جس کے سبب لوگ گھروں کو چھوڑ کر اونچے مقامات پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔

بارش کے سبب آمدورفت متاثر

اسی طرح سب سے زیادہ تباہی سکٹی اسمبلی حلقے میں ہوئی ہے جہاں اکثر علاقہ زیر آب ہے، اور کئی راستے پوری طرح سے ٹوٹ چکے ہیں جس سے شہر سے رابطہ منقطع ہے۔

موسلادھار ہو رہی بارش سے شہر کے نشیبی علاقوں میں بھی پانی داخل ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ زیرو مائل سے متصل 327 قومی شاہراہ (این ایچ) پر واقع پنار پل کے اپروچ میں پانی کے تیز دھار سے کٹان ہونے لگا، زیادہ کٹان کو دیکھتے ہوئے فی الحال اس راستے کو بند کر دیا گیا ہے، جبکہ محض پیدل آمدورفت کرنے والوں کے لیے چھوٹ ہے۔

بہار میں پنار پل کے اپروچ میں درار، جوکی ہاٹ سمیت پورنیہ کشن گنج کی آمد و رفت شدید بارش کے باعث متاثر ہے

خیال رہے کہ بڑی گاڑیاں مکمل طریقے سے بند ہے جس سے جوکی ہاٹ، پورنیہ، بہادر گنج، ٹھاکر گنج اور کشن گنج کی طرف جانے والے لوگ متاثر ہیں۔

واضح رہے کہ پورنیہ کشن گنج کو جوڑنے والی یہ واحد شاہراہ ہے، جو ادھر یہ راستہ بند ہونے سے لوگوں کو دو کلو میٹر لمبا سفر طے کر دوسری گاڑیاں پکڑ رہے ہیں۔

فی الحال اس راستے کو بند کر دیا گیا ہے، جبکہ محض پیدل آمدورفت کرنے والوں کے لیے چھوٹ ہے

وہیں سب سے زیادہ پریشانی مریض اور معمر شخص کو ہورہی ہے، جو پیدل چلنے سے مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ کل اسی راستے پر ایک حاملہ خاتون نے بچےکو جنم دیا ہے جو شہر میں موضوع گفتگو ہے۔

اپروچ کی مرمت کررہے ٹھیکیدار نے کہا کہ ایک سے دو دن میں مرمت کا کام مکمل کرلیا جائے گا اور پھر یہ راستہ دوبارہ سے بحال ہوجائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details