اردو

urdu

ETV Bharat / state

'نقصان ضرور ہو رہا ہے لیکن لاک ڈاؤن ضروری ہے'

کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (سی اے ٹی) بہار کے چیئرمین کمل نوپانی نے وزیر اعظم مودی اور مرکزی حکومت کے فیصلے کی بھرپور حمایت کی ہے۔

'نقصان ضرور ہو رہا ہے لیکن لاک ڈاؤن ضروری ہے'
'نقصان ضرور ہو رہا ہے لیکن لاک ڈاؤن ضروری ہے'

By

Published : Apr 15, 2020, 3:08 PM IST

ریاست بہار کے تاجروں نے کورونا وائرس کو لے کر لاک ڈاؤن 3 مئی تک بڑھائے جانے کی حمایت کی ہے۔

کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (سی اے ٹی) بہار کے چیئرمین کمل نوپانی نے وزیر اعظم مودی اور مرکزی حکومت کے فیصلے کی بھرپور حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'نقصان ضرور ہو رہا ہے لیکن لاک ڈاؤن ضروری ہے۔'

ساتھ ہی بہار کے تاجروں نے وزیر اعظم کو یقین دلایا ہے کہ ہر حال میں ملک کے ہر حصے میں ضروری سامان کی فراہمی کی جائے گی۔

انہون نے کہا کہ 'ہر تاجر اس بات کا خیال رکھے گا کہ لاک ڈاؤن کے مابین شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

کیٹ کے مطابق 'ملک میں 21 روزہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تقریبا. 3.15 لاکھ کروڑ روپے کے کاروبار کو نقصان ہوا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details