اردو

urdu

کیمور: سڑک حادثہ میں کھلونے فروخت کرنے والا شخص ہلاک

By

Published : Feb 2, 2021, 8:03 PM IST

بہار کے کیمور میں منڈیشوری گیٹ کے قریب ٹرک کی زد میں آکر ایک کھلونا بیچنے والا شخص ہلاک ہوگیا۔ سڑک حادثہ کے بعد مقامی لوگوں نے شاہراہ پر احتجاج کیا۔

Toy seller killed in road accident
کیمور: سڑک حادثہ میں کھلونے فروخت کرنے والا شخص ہلاک

کیمور کے موہنیاں میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں کھلونے فروخت کرنے والا شخص ہلاک ہوگیا۔ حادثہ کے بعد مقامی لوگوں نے راستہ روکو احتجاج شروع کیا جس کے بعد موہنیاں پولیس کے اعلیٰ افسر موقع پر پہنچ گئے اور لوگوں کو منتشر ہونے کی ہدایت دی۔ پولیس افسران نے ہلاک شخص کے افراد خاندان کو مناسب معاوضہ دلانے کا تیقن دیا۔

کیمور: سڑک حادثہ میں کھلونے فروخت کرنے والا شخص ہلاک

اطلاعات کے مطابق موہنیاں کے منڈیشوری گیٹ کے قریب رتوار گاٶں کے رہنے والے کامیشور گوسائی سڑک عبور کررہے تھے کہ اچانک بھبھوا سے آرہی ٹرک کی زد میں آگئے اور موقع پر ہی ان کی موت ہوگئی۔

واقعہ کے بعد مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے جمع ہوکر ڈرائیور کو گرفتار کرنے اور ہلاک شدہ کے افراد خاندان کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کی اطلاع کے بعد موہنیاں پولیس اسٹیشن کے انچارج رام کلیان یادو، سرکل افسر راجیو کمار سنہا موقع پر پہنچ گئے اور لوگوں کو وہاں سے جانے کی کامیاب ہدایت دی۔

پولیس نے کامیشور گوسائی کی لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ بعدازاں آر جے ڈی ایم ایل اے سنگیتا کماری اور سابق کونسلر گیتا پاسی نے بھی موقع پر پہنچ کر حادثے کے بارے میں دریافت کیا اور ہلاک شخص کے لواحقین کو پرسہ دیا۔

ہلاک شدہ کمیوشور گوسائی بھبھوا تھانہ علاقہ کے گاؤں رتوار کا رہائشی تھا اور وہ سڑک کنارے کھلونے بیچا کرتا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details